ایشیائی منڈی میں جمعرات کو برینٹ آئل کے سودوں میں تھوڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے اور یہ 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح سے قدرے نیچے ہے کیونکہ مارکیٹ نے امریکی انونٹری ڈیٹا کا انتظار کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔
اگست کیلئے برینٹ کی قیمت 32 سینٹ یا 0.38 اضافے کے ساتھ 85.39 ڈالر فی بیرل طے پائی۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے جولائی کے لیے 25 سینٹ یا 0.31 فیصد کی کمی سے 81.32 ڈالر ریکارڈ کی گئی
بدھ کو امریکی تعطیل کی وجہ سے ڈبلیو ٹی آئی کا کوئی تصفیہ نہیں ہوا ، جس کی وجہ سے ٹریڈنگ بڑی حد تک سست رہی۔
اگست میں ہونے والا معاہدہ 15 سینٹ سستا ہو کر 80.56 ڈالر فی بیرل رہ گیا۔
جمعرات کو ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ کے فیوچرز میں تیزی آئی کیونکہ مارکیٹ کو اسرائیلی ٹینکوں کے غزہ کی طرف پیش قدمی کی خبر ہضم ہوگئی۔
مقامی افراد اور فلسطینی طبی عملے کا کہنا ہے کہ ٹینکوں، جنگی طیاروں اور ڈرونز کی مدد سے اسرائیلی فوج رفح شہر میں داخل ہوئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
فلپ نووا کی سینئر مارکیٹ تجزیہ کار پرینکا سچدیوا نے کہا کہ مارکیٹوں کو توقع ہے کہ غزہ کے بحران میں اضافے سے اہم پیداواری خطے سے تیل کی فراہمی متاثر ہوگی۔
سچدیوا نے کہا کہ تاہم انوینٹری میں اضافے کے خدشات فی الحال بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ کے خدشات پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت امریکی حکومت کی تیل انوینٹریز رپورٹ سے پہلے گر گئی تھی جو تعطیل کی وجہ سے ایک دن تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔
انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن جمعرات کی صبح 11 بجے ای ڈی ٹی (1500 جی ایم ٹی) پر گزشتہ ہفتے کے تیل کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کرے گی۔
مارکیٹ ذرائع نے امریکن پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کو جاری ہونے والی انڈسٹری رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 14 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکی خام تیل کے اسٹاک میں 2.264 ملین بیرل کا اضافہ ہوا۔
اے این زیڈ ریسرچ کے تجزیہ کاروں نے جمعرات کو کہا کہ ای آئی اے کی ہفتہ وار تیل انونٹری رپورٹ میں کمزور طلب کی کسی بھی علامت کی تلاش کی جائے گی۔
Comments
Comments are closed.