بینکوں کے پاس کلیئرنگ کی منتقلی کیلئے ایک سال کا وقت ہے، یوریکس
صنعتی عہدیداروں کو بدھ کو بتایا گیا کہ یورو ڈیریویٹوز کلیئرنگ کے کچھ حصوں کو لندن سے یورپی یونین کے ممالک میں منتقل کرنا اب ناگزیر ہے ، اس سلسلے مین بینکوں کو تیار رہنا چاہیے ۔ تاہم دیگر نے متنبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کی مداخلت الٹ جائے گی۔
یورپی یونین نے فروری میں ایک نئے قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت بلاک کے بینکوں اور اثاثہ منیجرز کو آئی سی ای کلیئر اور لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کی جانب سے لندن میں منظور کیے جانے والے اہم معاہدوں کے لیے 27 رکنی گروپ میں ایک کلیئرنگ ہاؤس کے ساتھ ایک فعال اکاؤنٹ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
یورپی یونین یورو ریٹ سویپ اور یوریبور فیوچرز میں کھربوں ڈالر کی کلیئرنگ کی براہ راست نگرانی کرنا چاہتا ہے اور بریگزٹ کے بعد لندن پر کم انحصار کرنا چاہتا ہے۔
یوکے کلیئرز کو یورپی یونین کے کلائنٹس کی خدمت جاری رکھنے کے لیے یورپی یونین کی اجازت اگلے سال جون میں ختم ہونے والی ہے۔
فرینکفرٹ میں ڈوئچے بوئرس یونٹ یوریکس کلیئرنگ کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن میتھیاس گراؤلیچ نے کہا ہے کہ سفر کی سمت بہت واضح ہے ، ہر کسی کو تیار رہنے، ترتیب دینے، یورپی یونین میں کاروبار کرنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے۔
گراؤلیچ نے سالانہ آئی ڈی ایکس ڈیریویٹوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم ممکنہ طور پر اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں مؤثر طریقے سے آغاز کررہے ہیں لہذا یہ تیاری کے لئے ایک اچھا سال ہوگا۔
ان 650 کلیئرنگ ممبروں اور کلائنٹس میں سے ایک تہائی باقاعدگی سے فعال ہیں ۔ ہر کوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
نیسڈیک اور میڈرڈ ایکسچینج کو بھی امید ہے کہ لندن کے کچھ کاروبار میں تیزی آئے گی۔
تاہم آئی سی ای کلیئر یورپ کے صدر ہیسٹر سیرافینی کا کہنا ہے کہ وہ یورپی یونین کی پالیسی کے حوالے سے صارفین میں ’بہت زیادہ منفی سوچ‘ دیکھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ یہ پالیسی بالآخر وہ حاصل کرے گی جو وہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یورپی یونین کے سیکورٹیز واچ ڈاگ ای ایس ایم اے آنے والے مہینوں میں یہ بتانے والا ہے کہ فعال اکاؤنٹ کیسا نظر آتا ہے اور برسلز یہ بھی فیصلہ کرے گا کہ آیا کراس چینل کلیئرنگ جاری رہ سکتی ہے یا نہیں۔
Comments
Comments are closed.