ایک اہم پیش رفت میں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بدھ کو صوبے میں لوڈشیڈنگ کے بحران سے نمٹنے کے لیے ٹیلی فونک بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ نے اپنے تحفظات سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر آئندہ دو روز کے دوران مشاورت اور مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقین نے باہمی افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے غلط فہمیوں کو دور کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیر داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی۔

وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ صوبے میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

Comments

200 حروف