حکومت کے ایک ترجمان نے اتوار کے روز اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان حکام قطر کے دارالحکومت میں افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کریں گے،انہوں نے گزشتہ دور کی دعوت کو مسترد کردیا تھا

امارت اسلامیہ کا ایک وفد دوحہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جون کے آخر میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ وہ وہاں افغانستان کی نمائندگی کریں گے اور افغانستان کے موقف بیان کریں گے۔

Comments

200 حروف