رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) کے شعبے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2023 کے مقابلے میں اپریل 2024 میں ایل ایس ایم آئی کی پیداوار میں 5.76 فیصد اضافہ ہوا اور مارچ 2024 کے مقابلے میں اس میں 8.14 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

اپریل 2024 کے لئے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے عارضی کوانٹم انڈیکس بیس سال 2015-16 کے ساتھ ، سورس ایجنسیوں کے ذریعہ فراہم کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔

مینوفیکچرنگ صنعتوں کے عارضی کوانٹم انڈیکس کے مطابق اپریل 2024 کے لئے تخمینہ کردہ ایل ایس ایم آئی کوانٹم انڈیکس نمبر (کیو آئی ایم) 106.35 فیصد ہے ۔ جولائی تا اپریل 2023-24 کے لئے کیو آئی ایم کا تخمینہ 116.77 ہے۔

0.45 فیصد کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں خوراک 0.32 فیصد ، تمباکو منفی 0.54 ، ٹیکسٹائل منفی1.29، گارمنٹس0.93 ، پٹرولیم مصنوعات0.49 ، کیمیکل 0.52 ، فارماسیوٹیکل 0.97 ،سیمنٹ منفی0.20 ،لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات منفی0.13،برقی آلات منفی 0.26 اورآٹوموبائل منفی 0.86 فیصد رہی ۔

جولائی تا اپریل 2022-23 کے مقابلے میں جولائی تا اپریل 2023-24ء میں کھانے پینے کی اشیاء، کوک اور پٹرولیم مصنوعات، کیمیکلز، کھاد، ادویات، مشینری اور آلات اور فرنیچر کی پیداوار میں اضافہ ہوا جب کہ تمباکو، ٹیکسٹائل، کاغذ اور بورڈ، غیر دھاتی معدنی مصنوعات، آئرن اینڈ اسٹیل کی مصنوعات، برقی آلات، آٹوموبائلز اور دیگر ٹرانسپورٹ آلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

جولائی تا اپریل 2023-24 کے دوران جن شعبوں میں اضافہ دیکھا گیا ان میں خوراک 1.81 فیصد ، ملبوسات 6.51 فیصد، چمڑے کی مصنوعات 5.45 فیصد، لکڑی کی مصنوعات 11.93 فیصد، کوک اور پٹرولیم مصنوعات 7.58 فیصد ، کیمیکلز 6.71 فیصد، کیمیکل مصنوعات منفی 3.09 فیصد ، کھاد 13.88 فیصد، ، ربڑ کی مصنوعات 19.98 فیصد ،مشینری اور سازوسامان 55.78 فیصد، فرنیچر 21.57 فیصد اوردیگر مینوفیکچرنگ 6.33 فیصد شامل ہیں۔

جولائی تا اپریل 2022-23 کے مقابلے میں جولائی تا اپریل 2023-24 کے دوران مشروبات 3.47 فیصد، تمباکو 28.61 فیصد ، ٹیکسٹائل 7.26 فیصد، کاغذ اور بورڈ 1.27 فیصد، غیر دھاتی معدنیات کی مصنوعات 3.77 فیصد، لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات 2.75 فیصد، فیبریکیٹڈ میٹل 5.98 فیصد،برقی آلات 7.89 فیصد، آٹوموبائل 33.14 فیصد اور دیگر نقل و حمل کے آلات 7.15 فیصد ، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور آپٹیکل پروڈکٹس میں 14.66 فیصد کمی دیکھی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کے انڈیکس میں 7.58 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا کیونکہ جولائی تا اپریل 2023-24 کے دوران انڈیکس بڑھ کر 95.17 ہو گیا جبکہ جولائی تا اپریل 2022-23 کے دوران یہ 88.47 تھا۔ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں مارچ 2024 کے مقابلے میں اپریل 2024 میں 2.34 فیصد اور اپریل 2023 کے مقابلے میں 35.73 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار جولائی تا اپریل 2023-24 میں 4.431 ارب لٹر رہی جو جولائی تا اپریل 2022-23 میں 3.943 ارب لٹر تھی۔

فرنس آئل کی پیداوار میں 16.34 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور جولائی تا اپریل 2023-24 کے دوران یہ 2.193 ارب لٹر رہا جبکہ جولائی تا اپریل 2022-23 میں یہ 1.885 ارب لٹر تھا۔ جیٹ فیول آئل میں 10.55 فیصد کا منفی اضافہ دیکھا گیا اور جولائی تا اپریل 2023-24 میں 672.869 ملین لٹر رہا جبکہ جولائی تا اپریل 2022-23 میں یہ 752.216 ملین لٹر تھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف