عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے سے 2307 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1629 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2750 روپے پربرقرار رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Comments

200 حروف