ملک میں پیر کو سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2292 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہا ۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے پر برقرار رہی۔

یاد رہے کہ ہفتے کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2750 روپے پر مستحکم رہی۔

اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف