پاکستان

خطے میں میری ٹائم سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے قطر پاک بحریہ کے کردار کا معترف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے ہفتے کو کہا ہے کہ قطر نے خطے کی میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے میں...
شائع June 8, 2024

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے ہفتے کو کہا ہے کہ قطر نے خطے کی میری ٹائم سیکورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطری افواج کے چیف آف اسٹاف اور قطری نیوی کے کمانڈر نے یہ بیان نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران دیا۔

نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

ملاقاتوں میں دفاعی تعلقات، دوطرفہ بحری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے محمد بن غانم الغنم میری ٹائم اکیڈمی، ام الحول نیول بیس اور قطری بحریہ کے جہازوں کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہیں قطری بحریہ کی صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Comments

200 حروف