ریڈیو پاکستان نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی اور پاکستانی پولیس اہلکاروں کی اقوام متحدہ کی امن فوج میں شمولیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیر داخلہ نے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام پر بھی بات چیت کی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرف سے دی گئی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے محسن نقوی نے یونٹ کے لیے پاکستان کی حمایت کی پیشکش کی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر داخلہ کی ذاتی کاوشوں سے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی پولیس افسران کی تعیناتی کا رکا ہوا عمل کئی سالوں بعد دوبارہ بحال ہو گا۔
128 پاکستانی پولیس افسران جلد ہی اقوام متحدہ میں جا کر تعینات ہو جائیں گے۔
Comments
Comments are closed.