کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی بڑی کمی
- فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 400 ، دس گرام 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کی نمایاں کمی سے 2،292 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3600روپے کی بڑی کمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 3086 روپے کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے کا ہوگیا ۔
یا د رہے کہ جمعہ کو سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 750 روپے ہوگئی ۔
اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
Comments
Comments are closed.