مارکٹس

تین ریفائنریز کو ایچ ایس ایف او برآمد کرنے کی اجازت

  • ریفائنریز ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن ہائی اور لو سلفر فرنس آئل برآمد کرسکیں گی
شائع June 8, 2024

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون ، جولائی 2024 میں تین ریفائنریز کو ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن ہائی اور لو سلفر فرنس آئل (ایچ ایس ایف او) برآمد کرنے کی اجازت دے دی ۔

اوگرا کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر (او ایس سی) عاطف سجاد کے مطابق نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ این آر ایل جون 2024 کے دوران 40 ہزار میٹرک ٹن ہائی سلفر فرنس آئل برآمد کر سکتا ہے۔پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) کو رواں ماہ کے دوران 50 ہزار میٹرک ٹن ہائی سلفر فرنس آئل برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اوگرا نے اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے آر ایل) کو منصوبے کے مطابق جون اور جولائی کے دوران 30 ہزار میٹرک ٹن لو سلفر فرنس آئل برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں ریفائنریوں نے فرنس آئل برآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی کیونکہ ملک میں خاص طور پر پاور سیکٹر میں اس کی کھپت اب نہ ہونے کے برابر ہے۔

فی الحال حکومت کوشش کر رہی ہے کہ فرنس آئل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر پاور پلانٹس نہ چلائے جائیں کیونکہ دونوں ذرائع سے پیداوار دیگر ایندھن جیسے آر ایل این جی اور درآمدی کوئلے کے مقابلے میں مہنگی ہے۔ تاہم ، جینکو فرنس آئل پر چلائے جاتے ہیں ، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں لوڈ کے مسائل موجود ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف