مارکٹس

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق...
شائع June 7, 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر 19 پیسے کی کمی سے 278.20 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو روپیہ9 پیسے کی گراوٹ کے بعد 278.39 پر بند ہوا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں ملکی کرنسی بڑی حد تک 277 سے 279 روپے کی سطح پر رہی ہے جس کی وجہ آئی ایم سے طویل اور بڑے پروگرام کے حصول کے منصوبے پر پاکستان کی پیش قدمی ہے۔

عالمی سطح پر ڈالر جمعہ کو 8 ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، قبل ازیں امریکی ملازمتوں کی ایک اہم رپورٹ سامنے آئی تھی جس سے فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی کے وقت کے بارے میں اشارے مل سکتے ہیں۔

یورپی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد یورو کی قدر میں راتوں رات اضافہ برقرار رہا تاہم مستقبل میں اس میں کمی کے حوالے سے بہت کم اشارے دیے گئے۔

یورو اور پانچ دیگر بڑے حریفوں کے مقابلے میں کرنسی کو ٹریک کرنے والا امریکی ڈالر انڈیکس ایشیائی دن کے آغاز میں 104.13 پر تھوڑا سا تبدیل ہوا ، جو اس ہفتے کی کم ترین سطح 103.99 سے زیادہ دور نہیں تھا ، یہ 9 اپریل کے بعد پہلی بار 104 سے نیچے آیا تھا۔

رواں ہفتے انڈیکس 0.5 فیصد کمی کی راہ پر گامزن تھا کیونکہ کمزور میکرو ڈیٹا کی وجہ سے رواں سال کے لیے فیڈ ریٹ میں دو چوتھائی پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی تھی۔

Comments

200 حروف