پاکستان

عدالتی کارروائی کی کوریج کیلئے صحافیوں پر کوئی پابندی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے بدھ کو واضح کیا کہ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کرنے کے لیے صحافیوں کو آزادی حاصل...
شائع June 5, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے بدھ کو واضح کیا کہ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کرنے کے لیے صحافیوں کو آزادی حاصل ہے تاہم غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ ایک مسئلہ ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بدھ کو عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے خلاف صحافیوں کی تنظیم کی درخواست پر سماعت کی۔

سنسنی خیز ٹکرز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ میڈیا عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کر سکتا ہے کیونکہ عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا اس معاملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ یہ پیمرا کا معاملہ تھا اور وفاقی حکومت کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس کے بعد بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے دلیل دی کہ پیمرا کی جانب سے رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے کے لیے جن قوانین کا حوالہ دیا گیا ہے وہ زیر سماعت مقدمات کی عدالتی رپورٹنگ پر پابندی نہیں لگاتے۔ بعد ازاں پیمرا نے اس معاملے پر اپنا جواب جمع کرادیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفصیلی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

Comments

200 حروف