امریکی فوج نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے ایک ڈرون اور دو میزائلوں کو جنوبی بحیرہ احمر میں مار گرایا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سنٹ کام) نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان واقعات کے بعد مصروف تجارتی راستے میں کسی بحری جہاز کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی۔

یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض حوثی باغیوں نے نومبر سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں درجنوں ڈرون اور میزائل حملے شروع کیے ہیں اور وہ ان حملوں کو اسرائیل اور حماس کی جنگ کی جوابی کارروائی قرار دتیے ہیں ۔

سینٹ کام پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو دن کے وقت مار گرایا گیا جبکہ دو دیگر ڈرون بھی پانی میں گر کر تباہ ہوئے۔

پوسٹ کے مطابق بعد ازاں شام کو سینٹ کام کی فورسز نے بحیرہ احمر کے اوپر دو اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

بیان میں امریکی بحریہ کے میزائل ڈسٹرائر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ میزائل ”یو ایس ایس گریلی کی سمت فائر کیے گئے تھے اور اپنے دفاع میں تباہ کئے گئے، جس میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔“

باغیوں کے حملوں کے نتیجے میں امریکی اور برطانوی افواج نے جوابی کارروائیاں کیں اور خلیج عدن اور بحیرہ احمر سے گزرنے والے اہم بحری راستوں کی حفاظت کے لیے ایک عالمی اتحاد تشکیل دیا۔ “

Comments

200 حروف