پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ جمعرات کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکورٹی فورسز نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 3دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلز میں مشترکہ آپریشن جمعرات کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف حنظلہ اور ریحان کے ناموں سے ہوئی ہے۔عظمت عرف عظمتی دہشتگردوں کا سرغنہ تھا۔

مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے جن میں جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا حالیہ اغوا بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ پیشرفت اس علاقے میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے چند دن بعد ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔ بیان کے مطابق فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

Comments are closed.