مارکٹس

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

ڈالر کا انٹربینک ریٹ 278.40 ، اوپن مارکیٹ میں 279.68 روپے ریکارڈ
شائع April 29, 2024

انٹر بینک مارکیٹ پیر کو پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کافی حد تک مستحکم رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ۔ ڈالر 8 پیسے کے اضافے سے278.39 پر بند ہوا تھا ۔

گزشتہ ہفتے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر بڑھ گئی تھی ، بعدازاں اگلے دو سیشنز میں بڑی حد تک مستحکم رہا ، چوتھے سیشن میں معمولی نقصان ہوا ۔ جمعہ کا سیشن مقامی کرنسی کے لیے مثبت رہا کیونکہ اس دن اس میں 9 ہیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

ایک اہم پیشرفت کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اس کا ایگزیکٹو بورڈ 29 اپریل (آج) کو پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی فنڈنگ ​​کی منظوری پر تبادلہ خیال کرے گا۔

آئی ایم ایف کی فنڈنگ سے زرمبادلہ ذخائر کو کچھ سہارا ملے گا جو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے 19 اپریل تک 8 ارب ڈالر سے نیچے آگئے تھے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کے اضافے سے279.68 پر بند ہوا ۔

Comments

200 حروف