روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
انٹر بینک مارکیٹ پیر کو پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں کافی حد تک مستحکم رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسے کے اضافے سے 278.40 روپے پر بند ہوا۔
گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ۔ ڈالر 8 پیسے کے اضافے سے278.39 پر بند ہوا تھا ۔
گزشتہ ہفتے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر بڑھ گئی تھی ، بعدازاں اگلے دو سیشنز میں بڑی حد تک مستحکم رہا ، چوتھے سیشن میں معمولی نقصان ہوا ۔ جمعہ کا سیشن مقامی کرنسی کے لیے مثبت رہا کیونکہ اس دن اس میں 9 ہیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
ایک اہم پیشرفت کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اس کا ایگزیکٹو بورڈ 29 اپریل (آج) کو پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری پر تبادلہ خیال کرے گا۔
آئی ایم ایف کی فنڈنگ سے زرمبادلہ ذخائر کو کچھ سہارا ملے گا جو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے 19 اپریل تک 8 ارب ڈالر سے نیچے آگئے تھے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے کے اضافے سے279.68 پر بند ہوا ۔
Comments
Comments are closed.