پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ امکانات اور 9 ماہ کے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ(ایس بی اے) پروگرام کی دوسری اور آخری قسط ریلیز ہونے سے متعلق بورڈ کی میٹنگ کب ہونے جارہی ہے؟
یہ سوالات نمائند کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکشن جولی کوزیک، ایس بی اے کے مشن لیڈر ناتھن پورٹر اور پاکستان میں رہائش پذیر خاتون نمائندہ ایستھر پریز روئز کو 5اپریل اور پھر 15 اپریل کو بذریعہ ای میل بھیجے گئے۔ تاہم ان پیغامات کا کوئی بھی جواب نہیں دیا گیا البتہ 16 اپریل کو روئز نے ایک میسج کیا جس میں کہا گیا کہ براہ کرم پورٹر، کوزیک اور مجھے براہ راست ایل کرنے سے گریز کریں، ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ہم پر یقین رکھیں اور جب ضروری ہوا پوری میڈیا کمیونیٹی کو ایک ساتھ یہ معلومات فراہم کردی جائے گی۔
اس وقت وزرات خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی معاشی ٹیم ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں موجودہے۔ وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ پاکستان نے کثیر سالہ قرض پروگرام کیلئے بات چیت شروع کردی ہے۔
تاہم آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو ابھی تک اپ ڈیٹ کیا جانا اور پاکستان کے معاملے کو ایجنڈے پر لینے کیلئے شیڈول دینا باقی ہے۔
Comments
Comments are closed.