مارکٹس

سونا مزید مہنگا،فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر

  • سونے کے زیورات کی فروخت میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے : اختر ٹیسوری
شائع April 17, 2024

ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈھائی روپے سے تجاوز کرگئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار391 ڈالرتک پہنچ چکی ہے۔

مقامی صرافہ بازارمیں بدھ کو فی تولہ سونا 2200 روپے کے نمایاں اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 51 ہزار900 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 1887 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہواتھا۔

ہیڈ آف آپریشنزانٹرایکٹو کموڈٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ عدنان آگر نے کہا کہ مارکیٹ توقع کررہی ہے کہ کچھ اصلاح ہو جائے بشرطیکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہ ہو۔

انہوں نے وضاحت کی کہ چونکہ سونا اور دیگر اجناس میں منافع کا مارجن نہ ہونے کے برابرہے لہذا جب بھی منافع کا امکان پیدا ہوتا ہے تو منافع لیا جاتا ہے ۔

میرے خیال میں اب کسی بھی وقت کریکشن دیکھی جاسکتی ہے کیوں کہ گزشتہ دو ماہ میں سونا 400 ڈالر کے نمایاں اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک سونے کی فی اونس قیمت 2700 ڈالر تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ خریدار سونے کے مثبت نقطہ نظر کے باوجود ابھی خریدنے سے گریزاں ہیں۔

ایران اسرائیل تصادم میں فی الحال خاموشی ہے لیکن اسے رد نہیں کیا جاسکتا ۔

سونا اور دیگر قیمتی دھاتوں کو غیر یقینی صورتحال جیسے قدرتی آفات، جنگوں اور بحرانوں کے دوران سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ٹھکانے سمجھا جاتا ہے۔

عدنان آگر نے یہ بھی نوٹ کیا کہ چین کا مرکزی بینک ایک سال سے زیادہ عرصے سے سونا خریدنے کی خواہش ظاہر کر رہا ہے۔ مزید برآں امریکا میں افراط زر کے بلند رہنے کی توقع ہے اور مستقبل قریب میں شرح میں کمی ممکن نہیں ۔

پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی جی جے ٹی ای اے) کے چیئرمین اختر ٹیسوری نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ملک میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سونے کے زیورات کے کاروبار میں کافی کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادہ مہنگائی اور مالیاتی بحران کی وجہ سے لوگ سونے کے زیورات خریدنے کی بجائے فروخت کر رہے ہیں۔

ٹیسوری نے دعویٰ کیا کہ سونے کے زیورات کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔

Comments

200 حروف