پاکستان

پاکستان کی مالی ضروریات جی ڈی پی کے10فیصد سے بڑھ گئیں، عالمی بینک

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی مالیاتی ضروریات اب مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے، جس سے...
شائع April 16, 2024

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی مالیاتی ضروریات اب مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 10 فیصد سے بڑھ گئی ہے، جس سے ملک کو درپیش مالیاتی دباؤ کی نشاندہی ہوتی ہے۔

بینک نے اپنی رپورٹ، “”The Great Reversal Prospects, Risks, and Policies in International Development Association (IDA) Countries“ میں کہا ہے کہ کئی آئی ڈی اے ممالک بشمول برونڈی، فجی، گیمبیا، گھانا، کینیا، ملاوی، موزمبیق، پاکستان، ٹوگو، اور زیمبیا کو اب جی ڈی پی کے 10 فیصد سے زیادہ مالیاتی ضروریات کا سامنا ہے، جو ان ممالک کو درپیش مالی دباؤ کو واضح کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو زمین کے زرخیزی بڑھانے کے باوجود بڑے پیمانے پر نقصان اور نقل مکانی کا باعث بنتا ہے۔

آئی ڈی اے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 1,315ڈالر کی اپنی حد کو استعمال کرتا ہے۔ کچھ آئی ڈی اے کے ممالک، جیسے نائیجیریا اور پاکستان، بھی کچھ آئی بی آر ڈی قرض لینے کے لیے قابل اعتبار ہیں۔ اور یہ 75 ممالک میں سے ہیں جو فی الحال آئی ڈی اے وسائل کے لیے اہل ہیں۔

آئی ڈی اے ممالک میں، 15 کے پاس خود مختار بانڈز کے لیے کمزور کریڈٹ ریٹنگ ہیں: جن میں کیمرون، جمہوریہ کانگو، ایتھوپیا، گھانا، لاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک، مالدیپ، مالی، موزمبیق، نائجر، نائیجیریا، پاکستان، سولومن آئی لینڈ، سری لنکا ، اور زیمبیا شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی اے ممالک کے آؤٹ لک کے لیے اہم خطرہ موجودہ جمود کا مزید طویل ہونا ہے۔ اگر آمدنی میں معمولی اضافہ برقرار رہتا ہے، تو ترقی کا عمل شدید متاثر ہوسکتا ہے۔ آئی ڈی اے ممالک موسمیاتی تبدیلی سے منسلک قدرتی آفات کے لیے حساس ہیں۔

تنازعات سے متاثرہ آئی ڈی اے ممالک اپنے خراب حالات کی وجہ سے نئے مسائل کا شکار ہیں۔ انتہائی چیلنجنگ بیرونی ماحول سے خطرات بڑھ جاتے ہیں: توقع سے کم عالمی نمو، جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ، تجارت اور سرمایہ کاری کے نیٹ ورک کا ٹوٹنا، یا سخت عالمی مالیاتی حالات کا ایک طویل عرصہ جاری رہنا آئی ڈی اے ممالک کے مستقبل کو مزید تاریک کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی خوشحالی کو آگے بڑھانے کی اعلیٰ صلاحیت کے باوجود، دنیا کے 75 سب سے زیادہ کمزور ممالک میں سے نصف کو اس صدی میں پہلی بار امیر ترین معیشتوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے آمدنی کے فرق کا سامنا ہے۔ ان کی نوجوان آبادی، انکے قدرتی وسائل، اور ان کی شمسی توانائی کی وافر صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانا انہیں حالات بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ ممالک دنیا کی ایک چوتھائی آبادی یعنی 1.9 ارب افراد کا گھر ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا آبادی تقریباً ہر جگہ بوڑھی ہو رہی ہے، آئی ڈی اے ممالک میں2070 تک نوجوان آبادی اکثریت میں ہوگی۔

2020-24 کے دوران، آئی ڈی اے کے نصف ممالک میں اوسط فی کس آمدنی - جو اس صدی کے آغاز سے اب تک کا سب سے بڑا حصہ ہے - امیر معیشتوں کی نسبت زیادہ آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے۔ اس سے ممالک کے ان دو گروہوں کے درمیان آمدنی کا فرق بڑھ رہا ہے۔ آئی ڈی اے کے تین میں سے ایک ملک اوسطاً اس سے زیادہ غریب ہے جتنا وہ کہ کورونا وبائی مرض کے موقع پر تھے۔

انتہائی غربت کی شرح باقی دنیا میں اوسط سے آٹھ گنا زیادہ ہے آئی ڈی اے ممالک میں ہر چار میں سے ایک شخص یومیہ 2.15 ڈالر سے کم پر زندگی گزارتا ہے۔ ان ممالک میں اب 90 فیصد لوگ بھوک یا غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ان میں سے نصف ممالک قرضوں کی پریشانی میں ہیں۔

Comments

Comments are closed.