آئی ایم ایف نئے قرض کے سائز اور مدت کا تعین کریگا
آئی ایم ایف کے نئے قرض کے پروگرام کے سائز اور مدت کا تعین معمول کے مطابق انٹرنیشنل مانٹری فنڈ کریگا۔
متعلقہ افسران کے ساتھ نمائندے کی بات چیت کے مطابق ہماری خواہش کے بجائے، ہمیں آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ پروگرام کے مطابق ایڈجسٹ کرنا پڑے گا“۔
وزارت خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 12 مارچ 2024 کو میڈیا سے اپنی پہلی بات چیت کے دوران، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے بڑے اور طویل پروگرام’ کا خواہاں ہے۔
2008 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7.2 ارب ڈالر کا سب سے بڑا قرضہ منظور کیا۔ تاہم، ٹیکس اور پاور سیکٹر میں طے شدہ اصلاحات کو نافذ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پاکستان نے 4.9 ارب ڈالر حاصل کیے ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ”کسی کے پاس بھی واضح جواب نہیں ہے کہ ابتدائی بات چیت ہونے تک اگلے پروگرام کا سائز اور دورانیہ کیا ہو گا۔“ انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر توسیعی فنڈ سہولت (EFF) تین سالہ پروگرام ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 13 اپریل کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن روانہ ہوں گے اور امکان ہے کہ وہ نئے پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت کریں گے
Comments
Comments are closed.