سام سنگ الیکٹرانکس اپنے پہلے انسان نما روبوٹ کی رونمائی کی تیاریوں میں مصروف
- سام سنگ نے جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی شہر گومی میں انسان نما روبوٹس کی تیاری کے لیے پروڈکشن لائن قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جہاں کمپنی کے اسمارٹ فونز کے کارخانے بھی واقع ہیں
سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنے پہلے انسان نما روبوٹ کا نمونہ گزشتہ ہفتے بورڈ کو دکھایا، جبکہ اسے جنوری میں لاس ویگاس کے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو سیئول میں سام سنگ کے روبوٹکس مرکز میں روبوٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس میں جسمانی کنٹرول اور بازوؤں و ہاتھوں سے مختلف اشیا اٹھانے اور حرکت دینے کی صلاحیت دکھائی گئی۔ کمپنی کی توجہ ہاتھوں کی مہارت پر ہے، کیونکہ فیکٹریوں میں روبوٹس کے استعمال کے لیے اشیا کو درستگی سے پکڑنا ضروری ہے۔
سام سنگ کا ہدف 2030 تک فیکٹریوں کو مصنوعی ذہانت سے چلنے والے مراکز میں بدلنا اور پیداوار میں انسان نما روبوٹس شامل کرنا ہے۔ کمپنی جنوبی کوریا کے شہر گومی میں روبوٹس کی پیداواری لائن قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مستقبل میں گھریلو کاموں اور بزرگوں کی مدد کے لیے بھی روبوٹس تیار کیے جائیں گے۔


Comments