کھیل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا
- فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگری اے میں شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 سیزن کے لیے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔
فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگری اے میں شامل کر لیا گیا۔
منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں۔
عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔
فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹس کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔


Comments