اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 21.60 ارب ڈالر ہوگئے
- ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب 75 کروڑ ڈالر ہوگئے
مرکزی بینک نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 21 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
20 نومبر 2026ء تک ملک کے مجموعی سیال زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے۔
ایس بی پی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 15 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
مرکزی بینک نے بتایا، ’’20 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 21 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔‘‘
اس سے گزشتہ ہفتے، 13 نومبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ 21 ارب 59 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔


Comments