کاروبار اور معیشت
زبیر موتی والا اور کے سی اے وائس چیئرمین کی ملاقات، کپاس کے شعبے کے مسائل پر گفتگو
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدارتی امیدوار زبیر موتی والا نے جاوید بلوانی اور آصف بیگاہ کے ہمراہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن (کے سی اے) کے وائس چیئرمین پریم چند کوہستانی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار، کراچی کاٹن ایسوسی ایشن (کے سی اے) کی عمارت سے متعلق مسائل اور پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں کپاس اور ٹیکسٹائل کے شعبوں سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے، جن میں صنعتی مسائل کے حل اور ملک میں کپاس کی ویلیو چین کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
شرکاء نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور کاروباری و صنعتی برادری کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


Comments