مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت جمعہ کی شب 11 بج کر 13 منٹ (ایسٹرن ٹائم) پر 5.10 فیصد کمی کے بعد 55,830 ڈالر پر آگئی۔
اس سے قبل بٹ کوائن کی قدر میں 3.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 56,813.68 ڈالر رہی تھی۔
جمعہ کو بھی بٹ کوائن کی قیمت جولائی کے بعد پہلی بار 60 ہزار ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئی تھی۔ اے آئی شعبے میں سرمایہ کاری اور دیگر پرخطر اثاثوں کی بلند قیمتوں سے متعلق خدشات نے مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا تھا۔


Comments