ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز کا فاتحانہ آغاز، یو اے ای کو 61 رنز سے شکست
- قومی ٹیم کل اپنے دوسرے میچ میں بھارت اے کے مدمقابل ہوگی
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 61 رنز سے شکست دے دی، قومی ٹیم کل اپنے دوسرے میچ میں بھارت اے کے مدمقابل ہوگی۔
دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شامل حسین نے 62 جب کہ معاذ صداقت نے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 40.5 اوورز میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا اور سفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔شاندار بیٹنگ پر شامل حسین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پاکستان شاہینز اب کل اپنے اگلے میچ میں روایتی حریف بھارت اے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے مقابلے پی ٹی وی اسپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔


Comments