فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے 12 ویں اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈز (آئی آر بی اے) 2026 میں دو اعزازات جیت لیے ہیں۔ ایف بی ایل کو پاکستان کے بہترین میڈیم سائز اسلامی ریٹیل بینک 2026 کا ایوارڈ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے اعتراف میں آئی آر بی اے ایکسی لینس ایوارڈ 2026 بھی دیا گیا۔
ایف بی ایل کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے اس کامیابی پر کہا کہ یہ اعزازات پاکستان میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کا اعتراف ہے۔ ایک مکمل اسلامی بینک بننے کا ہمارا سفر ایک واضح وژن کے تحت جاری ہے جس کا مقصد شریعہ کمپلائنٹ بینکاری سہولتوں کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا، جدت کے ذریعے اُسے مزید بہتر بنانا اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق انہیں خدمات فراہم کرنا ہے۔ ہم یہ اعزازات اپنے قابلِ قدر صارفین کے نام کرتے ہیں، جنہوں نے ہم پر مسلسل اعتماد کیا، اور اپنے ملازمین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی لگن اور عزم نے اس پیش رفت کو ممکن بنایا۔
یہ دونوں اعزازات اسلامی بینکاری کے شعبے میں ایف بی ایل کی پوزیشن مستحکم بنانے، صارفین کی ضروریات کے مطابق جدید بینکاری سہولتیں فراہم کرنے اور پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات کی صنعت کی ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کا اعتراف ہے۔


Comments