BR100 Increased By (0.81%)
BR30 Increased By (0.77%)
KSE100 Increased By (0.63%)
KSE30 Increased By (0.75%)
BAFL 60.06 Increased By ▲ 0.07 (0.12%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 31.33 Increased By ▲ 0.07 (0.22%)
CNERGY 11.70 Decreased By ▼ -0.13 (-1.1%)
DFML 17.06 Increased By ▲ 0.74 (4.53%)
DGKC 206.00 Increased By ▲ 4.13 (2.05%)
FABL 94.21 Increased By ▲ 0.35 (0.37%)
FCCL 60.40 Increased By ▲ 1.11 (1.87%)
FFL 14.25 Increased By ▲ 0.10 (0.71%)
GGL 19.45 Decreased By ▼ -0.03 (-0.15%)
HBL 303.00 Decreased By ▼ -0.50 (-0.16%)
HUBC 207.98 Increased By ▲ 1.62 (0.79%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.11 Decreased By ▼ -0.04 (-0.65%)
LOTCHEM 26.00 Increased By ▲ 0.26 (1.01%)
MLCF 105.60 Increased By ▲ 2.35 (2.28%)
OGDC 314.70 Increased By ▲ 1.91 (0.61%)
PAEL 34.66 Decreased By ▼ -0.17 (-0.49%)
PIBTL 13.78 Increased By ▲ 0.06 (0.44%)
PIOC 275.90 Increased By ▲ 6.23 (2.31%)
PPL 226.10 Increased By ▲ 3.48 (1.56%)
PRL 81.25 Decreased By ▼ -0.91 (-1.11%)
SNGP 91.35 Decreased By ▼ -0.06 (-0.07%)
SSGC 23.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.37 Increased By ▲ 0.05 (0.68%)
TPLP 12.68 Decreased By ▼ -0.08 (-0.63%)
TRG 53.10 Increased By ▲ 0.31 (0.59%)
UNITY 8.46 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
WTL 1.39 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

پیپسی کو پاکستان نے پائیداری کے دو اہم ایوارڈز جیت لیے

  • 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں ری جنریٹو ایگریکلچر کی بہترین کیس اسٹڈی اور مسلسل تیسرے سال بہترین پویلین کا اعزاز حاصل کرلیا
شائع اپ ڈیٹ

پیپسی کو پاکستان نے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیرِ اہتمام منعقدہ 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں پائیداری کے شعبے میں دو اہم ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔ کمپنی کو ری جنریٹو ایگریکلچر (قدرتی وسائل کی بحالی پر مبنی زراعت) کے لیے بہترین کیس اسٹڈی ایوارڈ جبکہ مسلسل تیسرے سال بہترین پویلین کا اعزاز دیا گیا۔

یہ ایوارڈز کاشتکاروں کے کھیتوں میں کمپنی کی کوششوں، ان کے مثبت اثرات اور ویلیو چین میں پائیداری کے اقدامات کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے اعتراف میں دیے گئے۔

ایس ڈی پی آئی کے ساتھ شراکت داری کے تسلسل میں پیپسی کو پاکستان نے کانفرنس میں اپنا خصوصی ’’پیپسی کو پازیٹیو پویلین‘‘ بھی قائم کیا جہاں کمپنی کے پائیداری کے جامع منصوبوں اور اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔ پویلین میں پائیدار زراعت، کاشتکاروں کے معاشی حالات میں بہتری، آبی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال، صاف توانائی، پیکیجنگ کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ سے متعلق سرگرمیاں پیش کی گئیں۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ پائیداری اس کی پوری ویلیو چین کا حصہ ہے اور قدرتی وسائل کے تحفظ، وسائل کے دوبارہ استعمال اور شمولیتی ترقی کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ پویلین کے ذریعے شرکا کو ان کوششوں اور پائیداری کے اہداف پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔پیپسی کو پاکستان نے کانفرنس کے اعلیٰ سطح اجلاسوں، پینل مباحثوں اور خصوصی نشستوں میں بھی شرکت کی۔

کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں اور ماہرین نے ری جنریٹو ایگریکلچر، ماحولیاتی تحفظ، فوسل فیول پر انحصار میں کمی، مستحکم سپلائی چینز، نوجوانوں کی ترقی اور شمولیتی معاشی نمو سمیت اہم موضوعات پر اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کیا۔کمپنی کے مطابق 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں حاصل ہونے والے دونوں ایوارڈز اس کے پیپسی کو پازیٹیو وڑن کے تحت پائیدار ترقی کے لیے جاری کوششوں کا اعتراف ہیں۔ پیپسی کو پاکستان کا کہنا ہے کہ جدت، شراکت داری اور ویلیو چین میں عملی اقدامات کے ذریعے ملک میں زیادہ پائیدار، شمولیتی اور مستحکم مستقبل کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

Comments

200 حروف