پہلا ٹیسٹ : یشسوی جیسوال کی جارحانہ بیٹنگ، بھارت کے ایک وکٹ پر 159 رنز
- فلپس کے کیریئر کی یہ مسلسل دوسری ٹیسٹ سنچری تھی، اس سے قبل انہوں نے رواں سال دی اوول میں انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی
یشسوی جیسوال کی برق رفتار 85 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت نے جمعے کو پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنا کر میچ میں واپسی کرلی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ہنری نکولز اور گلین فلپس کی سنچریوں کی بدولت 368 رنز بنائے تھے۔بھارتی اوپنرز نے محتاط آغاز کیا اور ابتدائی پانچ اوورز میں کوئی رن نہ بنا سکے، تاہم جیسوال نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نیوزی لینڈ کے بولرز کو دباؤ میں ڈال دیا۔ انہوں نے 89 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے، بعدازاں میٹ ہنری کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
دوسری جانب کے ایل راہول 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ دیودت پڈیکل 16 رنز بنا کر ان کے ہمراہ کریز پر موجود تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے نکولز نے ناقابل شکست 175 رنز بنائے، جبکہ فلپس نے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 216 رنز کی شراکت قائم کی۔ فلپس کی یہ مسلسل دوسری ٹیسٹ سنچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے رواں سال دی اوول میں انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی تھی جب کہ آکاش دیپ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔


Comments