BR100 Decreased By (-0.18%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.04%)
KSE30 Decreased By (-0.03%)
BAFL 60.88 Increased By ▲ 0.34 (0.56%)
BIPL 24.36 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 31.79 Increased By ▲ 0.56 (1.79%)
CNERGY 11.45 Decreased By ▼ -0.26 (-2.22%)
DFML 15.55 Decreased By ▼ -0.11 (-0.7%)
DGKC 201.83 Decreased By ▼ -0.18 (-0.09%)
FABL 95.65 Decreased By ▼ -0.20 (-0.21%)
FCCL 60.10 Decreased By ▼ -0.54 (-0.89%)
FFL 14.61 Decreased By ▼ -0.16 (-1.08%)
GGL 19.80 Decreased By ▼ -0.09 (-0.45%)
HBL 309.00 Increased By ▲ 0.78 (0.25%)
HUBC 207.77 Increased By ▲ 0.75 (0.36%)
HUMNL 8.10 Decreased By ▼ -0.29 (-3.46%)
KEL 6.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.63%)
LOTCHEM 24.80 Increased By ▲ 0.08 (0.32%)
MLCF 105.25 Increased By ▲ 0.35 (0.33%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.21 (-0.38%)
PAEL 35.67 Increased By ▲ 0.11 (0.31%)
PIBTL 14.01 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 274.15 Increased By ▲ 0.62 (0.23%)
PPL 225.97 Decreased By ▼ -1.26 (-0.55%)
PRL 79.74 Decreased By ▼ -1.13 (-1.4%)
SNGP 94.53 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
SSGC 23.73 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.50 Increased By ▲ 0.02 (0.27%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
TRG 53.42 Increased By ▲ 0.07 (0.13%)
UNITY 8.90 Decreased By ▼ -0.43 (-4.61%)
WTL 1.32 Decreased By ▼ -0.06 (-4.35%)
کاروبار اور معیشت

ٹیکسٹائل و گارمنٹس کی برآمدات: مسابقت بڑھانے کیلئے پاکستان اکارڈ کا ایڈوائزری بورڈ قائم

  • عامر ریاض چھوٹانی چیئرمین ، حبیب انور شریک چیئرمین منتخب
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اکارڈ نے ملکی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی برآمدی صنعت پر عالمی اعتماد مستحکم کرنے کیلئے اپنا پہلا سپلائرز ایڈوائزری بورڈ قائم کردیا ہے۔

بورڈ کے قیام کے بعد عامر ریاض چھوٹانی کو اس کا پہلا چیئرمین جبکہ حبیب انور کو شریک چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اکارڈ سپلائرز ایڈوائزری بورڈ ایک نمائندہ پلیٹ فارم ہے جس میں کراچی، لاہور اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تقریباً 450 ٹیکسٹائل اور گارمنٹس برآمد کنندگان شامل ہیں۔ ان میں بڑے، درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروباری ادارے شامل ہیں۔

پاکستان اکارڈ، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی صنعت میں صحت اور تحفظ کیلئے قائم انٹرنیشنل اکارڈ کے فریم ورک کے تحت کام کرتا ہے، یہ پیشرفت پاکستان کے ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے برآمدی شعبے کیلئے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ پاکستان اکارڈ پروگرام میں 145 بین الاقوامی برانڈز بطور دستخط کنندہ شامل ہیں جو کام کی جگہ پر تحفظ، ذمہ دارانہ ذرائع سے خریداری اورپائیدار مینوفیکچرنگ کے لیے عالمی فیشن ریٹیلرز کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

انٹرنیشنل اکارڈ کے وسیع تر فریم ورک اور ذمہ دارانہ خریداری کے اقدامات سے وابستہ نمایاں عالمی ریٹیلرز میں انڈیٹیکس (زارا)، ایچ اینڈ ایم گروپ، گیپ، بیسٹ سیلر، لیوائے اسٹراس اینڈ کمپنی (لیوائز)، مارکس اینڈ اسپینسر اور اوٹو گروپ سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔

عامر ریاض چھوٹانی نے کہا کہ یورپ، برطانیہ اور امریکا میں ان عالمی برانڈز کی وسیع کاروباری رسائی پاکستان کی برآمدی مسابقت کیلئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حفاظتی معیارات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کا قیام بین الاقوامی فیشن برانڈز، پاکستان اکارڈ اور مقامی مینوفیکچررز کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے، اس سے کام کی جگہ پر صحت و تحفظ، ذمہ دارانہ مینوفیکچرنگ اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کو تقویت ملے گی۔

عامر ریاض چھوٹانی کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی صنعت ملکی برآمدی معیشت کا بنیادی ستون اور صنعتی روزگار کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ صحت اور تحفظ کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات پر مؤثر عمل درآمد سے برآمدی تعلقات برقرار رکھنے،نئے خریداروں کو راغب کرنے اور طویل مدت میں عالمی منڈیوں میں مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کی ترجیحات میں تکنیکی ورکشاپس، معلومات اور تجربات کے تبادلے اور رہنمائی کے ذریعے سپلائرز کی استعداد کار میں اضافہ کرنا شامل ہے تاکہ وہ اکارڈ کے معیارات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور ان پر عملدرآمد کرسکیں۔

عامر ریاض چھوٹانی نے کہا کہ بورڈ کا مقصد تکنیکی آگاہی، استعداد کار بڑھانے کے اقدامات اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعمیری روابط کے ذریعے برآمد کنندگان کی معاونت کرنا ہے۔

Comments

200 حروف