BR100 Increased By (0.86%)
BR30 Increased By (0.95%)
KSE100 Increased By (0.9%)
KSE30 Increased By (0.98%)
BAFL 61.02 Increased By ▲ 1.25 (2.09%)
BIPL 24.33 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
BOP 31.41 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.04 (0.34%)
DFML 15.74 Increased By ▲ 0.05 (0.32%)
DGKC 205.38 Increased By ▲ 1.31 (0.64%)
FABL 96.25 Increased By ▲ 0.23 (0.24%)
FCCL 61.90 Increased By ▲ 0.19 (0.31%)
FFL 14.85 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
GGL 20.27 Increased By ▲ 0.59 (3%)
HBL 311.50 Increased By ▲ 2.07 (0.67%)
HUBC 207.90 Increased By ▲ 3.70 (1.81%)
HUMNL 8.44 Decreased By ▼ -0.28 (-3.21%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.80 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 106.30 Increased By ▲ 2.37 (2.28%)
OGDC 318.70 Increased By ▲ 2.83 (0.9%)
PAEL 35.88 Increased By ▲ 0.30 (0.84%)
PIBTL 14.20 Increased By ▲ 0.54 (3.95%)
PIOC 276.49 Increased By ▲ 5.37 (1.98%)
PPL 229.50 Increased By ▲ 3.43 (1.52%)
PRL 81.30 Increased By ▲ 1.02 (1.27%)
SNGP 95.08 Increased By ▲ 1.13 (1.2%)
SSGC 24.05 Increased By ▲ 0.23 (0.97%)
TELE 7.61 Increased By ▲ 0.06 (0.79%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
TRG 53.71 Increased By ▲ 0.38 (0.71%)
UNITY 8.56 Increased By ▲ 0.17 (2.03%)
WTL 1.45 Increased By ▲ 0.07 (5.07%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی وفد کا دورہ اٹلی، جدید زرعی مشینری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا جائزہ لیا

اٹلی کے دورے پر موجود پاکستان کے اعلیٰ سطح زرعی وفد نے بولونیا میں منعقد ہونے والی دنیا کی معروف زرعی مشینری کی...
شائع اپ ڈیٹ

اٹلی کے دورے پر موجود پاکستان کے اعلیٰ سطح زرعی وفد نے بولونیا میں منعقد ہونے والی دنیا کی معروف زرعی مشینری کی نمائش ای آئی ایم اے 2026 میں شرکت کے دوران جدید زرعی مشینری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دوطرفہ صنعتی تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔

وفد نے فیڈراوناکوما کے ڈپٹی جنرل منیجر فابیو رِچی اور ان کی ٹیم کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں جدید مشینری، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاشت کاری اور زرعی مشینری کے بہتر استعمال کے ذریعے پاکستان کی زرعی ویلیو چین کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر توجہ دی گئی۔

اطالوی تجارتی کمیشن کے عبدالرحیم داؤدپوتہ کی قیادت میں وفد نے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی روابط مضبوط بنانے اور تعاون کے فروغ کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ای آئی ایم اے نمائش کے بعض پہلو پاکستان میں متعارف کرانے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت میں اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے پیداواری صلاحیت بڑھانے، وسائل کے بہتر استعمال اور پاکستان کے زرعی شعبے کو موسمیاتی و ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

وفد میں پاکستان سوسائٹی آف ایگریکلچرل انجینئرز (پی ایس اے ای) کے صدر سید منصور علی رضوی، پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (پی اے سی) کے چیف ایگزیکٹو کاظم سعید، زرعی پالیسی کے ماہر عامر حیات بھنڈارا اور الفطیم اور سی این ایچ انڈسٹریل کے مشترکہ منصوبے الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو یاسین شیکر شامل تھے۔

دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے عامر حیات بھنڈارا نے کہا کہ شرکا نے پاکستان کے زرعی شعبے کی مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے جدید اسمارٹ فارمنگ حل اپنانے کے عمل کو تیز کرنے، زرعی مشینری کے استعمال کو وسعت دینے اور سرکاری و نجی شعبے کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار زرعی ترقی کے حصول اور ملک کے طویل مدتی غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا انضمام، جدید مشینری اور بین الاقوامی تعاون کلیدی اہمیت کے حامل ہوں گے۔

Comments

200 حروف