BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

چیلسی نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر ویمنز سپر لیگ میں رواں سیزن کی پہلی شکست سے دوچار کردیا

  • چیلسی کے 10 میچز میں 26 پوائنٹس ہوگئے اور وہ 10 میچز کے بعد دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹر سٹی سے ایک پوائنٹ آگے ہے
شائع اپ ڈیٹ

چیلسی نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو ویمنز سپر لیگ میں رواں سیزن کی پہلی شکست سے دوچار کرتے ہوئے 0-1 سے کامیابی حاصل کرلی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے اپنے ٹائٹل حریف مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر 10 میچز میں 26 پوائنٹس حاصل کرلیے، جبکہ سٹی 25 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

میچ کا فیصلہ کن لمحہ پہلے ہاف کے اضافی وقت میں آیا، جب سینڈی بالٹی مور نے پنالٹی ایریا کے دائیں جانب ملنے والے پاس پر شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مڑ کر زوردار شاٹ لگایا، جو گول کیپر آیاکا یاماشیتا کو چکمہ دیتا ہوا جال میں جا پہنچا۔

چیلسی کی مڈفیلڈر کیرا والش نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی کھیل میں شدت اور توانائی پہلے سے بہتر رہی۔ ان کے مطابق ابتدا میں ٹیم نے قدرے سست کھیل پیش کیا، تاہم بعد میں زیادہ تر فضائی اور زمینی گیندوں پر چیلسی کے کھلاڑیوں نے سبقت حاصل کی، جو میچ جیتنے میں اہم ثابت ہوا۔

مانچسٹر سٹی کی ناقابلِ شکست رہنے کی امیدوں کو 75 ویں منٹ میں مزید دھچکا لگا، جب گول کیپر آیاکا یاماشیتا گول سے کافی آگے نکل کر گیند روکنے کی کوشش میں چیلسی کی فارورڈ ایلیسا تھامپسن سے ٹکرا گئیں۔ ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

ان کی جگہ ارتھا کمنگز نے گول کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالی، جبکہ سٹی کو میچ کے آخری لمحات 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

دوسرے ہاف میں چیلسی کی ایگی بیور جونز نے فری کک پر گیند کراس بار سے ٹکرا دی، تاہم میزبان ٹیم نے برتری برقرار رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔

Comments

200 حروف