BR100 Decreased By (-1.2%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-0.95%)
BAFL 59.83 Decreased By ▼ -0.81 (-1.34%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
BOP 31.32 Decreased By ▼ -0.30 (-0.95%)
CNERGY 11.63 Decreased By ▼ -0.14 (-1.19%)
DFML 15.78 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 206.00 Decreased By ▼ -4.08 (-1.94%)
FABL 96.04 Decreased By ▼ -0.61 (-0.63%)
FCCL 61.74 Decreased By ▼ -0.35 (-0.56%)
FFL 15.05 Increased By ▲ 0.32 (2.17%)
GGL 19.76 Increased By ▲ 0.34 (1.75%)
HBL 311.00 Decreased By ▼ -2.24 (-0.72%)
HUBC 205.50 Decreased By ▼ -3.48 (-1.67%)
HUMNL 8.57 Decreased By ▼ -0.23 (-2.61%)
KEL 6.24 Increased By ▲ 0.08 (1.3%)
LOTCHEM 24.77 Decreased By ▼ -0.28 (-1.12%)
MLCF 104.35 Decreased By ▼ -0.92 (-0.87%)
OGDC 313.68 Decreased By ▼ -2.41 (-0.76%)
PAEL 35.84 Increased By ▲ 0.40 (1.13%)
PIBTL 13.54 Decreased By ▼ -0.25 (-1.81%)
PIOC 271.00 Decreased By ▼ -3.68 (-1.34%)
PPL 221.80 Decreased By ▼ -3.55 (-1.58%)
PRL 79.20 Decreased By ▼ -1.19 (-1.48%)
SNGP 93.79 Decreased By ▼ -0.94 (-0.99%)
SSGC 24.02 Decreased By ▼ -0.39 (-1.6%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.16 (-2.11%)
TPLP 12.49 Decreased By ▼ -0.61 (-4.66%)
TRG 53.50 Decreased By ▼ -1.33 (-2.43%)
UNITY 8.36 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.03 (2.46%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری

  • ڈالر کے مقابلےمیں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.61 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے مقابلےمیں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.61 روپے پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 276.62 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات ہیں، جبکہ جاپانی ین بھی ڈالر کے مقابلے میں 160 کی اہم سطح کے قریب آگیا۔

امریکی ڈالر انڈیکس جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ظاہر کرتا ہے، 0.15 فیصد اضافے سے 103.02 پر پہنچ گیا، جو اپریل 2025 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

اکتوبر میں توقعات سے زیادہ مہنگائی کے اعداد و شمار اور امریکی مرکزی بینک کے حکام کے سخت بیانات کے بعد سرمایہ کاروں نے شرح سود میں مزید اضافے کی توقعات بڑھا دی ہیں۔ گولڈمین سیکس سمیت بعض بڑے مالیاتی اداروں کو دسمبر کے بعد اگلے سال کے آغاز میں بھی شرح سود میں اضافے کی توقع ہے۔

جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر 0.04 فیصد اضافے سے 159.83 پر آگیا، جبکہ دورانِ کاروبار یہ دو ماہ سے زائد کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔

بینک آف جاپان کے پالیسی ساز توئیچیرو آساڈا نے فوری طور پر شرح سود بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ قبل از وقت اضافہ اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

دوسری جانب یورو ڈالر کے مقابلے میں 0.06 فیصد اضافے سے 1.1096 ڈالر جب کہ برطانوی پاؤنڈ 0.1 فیصد کمی سے 1.3266 ڈالر پر آگیا۔ بٹ کوائن 0.63 فیصد کمی کے بعد 73,848 ڈالر پر آگیا۔

Comments

200 حروف