BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Decreased By (-0.14%)
KSE30 Decreased By (-0.34%)
BAFL 60.64 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.38 Decreased By ▼ -0.11 (-0.45%)
BOP 31.62 Decreased By ▼ -0.29 (-0.91%)
CNERGY 11.77 Increased By ▲ 0.42 (3.7%)
DFML 15.82 Decreased By ▼ -0.21 (-1.31%)
DGKC 210.08 Decreased By ▼ -3.43 (-1.61%)
FABL 96.65 Increased By ▲ 2.13 (2.25%)
FCCL 62.09 Decreased By ▼ -1.52 (-2.39%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.72 (5.14%)
GGL 19.42 Decreased By ▼ -0.26 (-1.32%)
HBL 313.24 Increased By ▲ 1.83 (0.59%)
HUBC 208.98 Decreased By ▼ -0.92 (-0.44%)
HUMNL 8.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.9%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.05 Increased By ▲ 0.22 (0.89%)
MLCF 105.27 Decreased By ▼ -2.00 (-1.86%)
OGDC 316.09 Decreased By ▼ -0.93 (-0.29%)
PAEL 35.44 Increased By ▲ 0.69 (1.99%)
PIBTL 13.79 Decreased By ▼ -0.08 (-0.58%)
PIOC 274.68 Decreased By ▼ -3.67 (-1.32%)
PPL 225.35 Decreased By ▼ -2.55 (-1.12%)
PRL 80.39 Increased By ▲ 3.13 (4.05%)
SNGP 94.73 Increased By ▲ 0.77 (0.82%)
SSGC 24.41 Increased By ▲ 0.56 (2.35%)
TELE 7.59 Increased By ▲ 0.30 (4.12%)
TPLP 13.10 Decreased By ▼ -0.83 (-5.96%)
TRG 54.83 Increased By ▲ 0.39 (0.72%)
UNITY 8.34 Decreased By ▼ -0.27 (-3.14%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.20 (19.61%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 276.62 روپے پر بند ہوا
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تین پیسے کی بہتری سے 276.62 رروپے پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 276.65 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر بدھ کے روز ایشیائی کاروباری اوقات کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ برقرار رہا اور یہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب رہا۔ توقعات سے زیادہ مہنگائی کے اعداد و شمار اور امریکی فیڈرل ریزرو کے حکام کے سخت پالیسی سے متعلق بیانات نے آئندہ ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات کو تقویت دی۔

امریکی ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کا جائزہ لیتا ہے، 102.22 پر مستحکم رہا اور 28 اکتوبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا۔

منگل کے روز امریکی ڈالر انڈیکس میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کی وجہ اکتوبر میں امریکی صارفین کی قیمتوں میں توقعات سے زیادہ اضافہ تھا، جس میں خوراک اور رہائش کے اخراجات میں اضافے نے اہم کردار ادا کیا۔

بدھ کے روز ایشیائی کاروباری سیشن کے ابتدائی اوقات میں بھی ڈالر نے بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں اپنے اضافے کو برقرار رکھا۔

یورو اور برطانوی پاؤنڈ بالترتیب 1.1168 ڈالر اور 1.3345 ڈالر پر مستحکم رہے، جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 158.715 ین پر برقرار رہا۔

آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 0.6870 امریکی ڈالر پر پہنچ گیا، جبکہ سات ماہ کی کم ترین سطح سے معمولی بحالی بھی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ ڈالر 0.5605 امریکی ڈالر پر مستحکم رہا۔

Comments

200 حروف