BR100 Increased By (0.42%)
BR30 Increased By (0.14%)
KSE100 Increased By (0.44%)
KSE30 Increased By (0.28%)
BAFL 60.80 Increased By ▲ 0.20 (0.33%)
BIPL 24.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 31.84 Decreased By ▼ -0.07 (-0.22%)
CNERGY 11.81 Increased By ▲ 0.46 (4.05%)
DFML 15.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.87%)
DGKC 212.02 Decreased By ▼ -1.49 (-0.7%)
FABL 96.60 Increased By ▲ 2.08 (2.2%)
FCCL 62.55 Decreased By ▼ -1.06 (-1.67%)
FFL 14.61 Increased By ▲ 0.60 (4.28%)
GGL 19.50 Decreased By ▼ -0.18 (-0.91%)
HBL 315.01 Increased By ▲ 3.60 (1.16%)
HUBC 209.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 8.74 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
KEL 6.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.81%)
LOTCHEM 25.18 Increased By ▲ 0.35 (1.41%)
MLCF 106.57 Decreased By ▼ -0.70 (-0.65%)
OGDC 318.51 Increased By ▲ 1.49 (0.47%)
PAEL 35.13 Increased By ▲ 0.38 (1.09%)
PIBTL 13.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 277.16 Decreased By ▼ -1.19 (-0.43%)
PPL 226.90 Decreased By ▼ -1.00 (-0.44%)
PRL 81.30 Increased By ▲ 4.04 (5.23%)
SNGP 95.34 Increased By ▲ 1.38 (1.47%)
SSGC 24.85 Increased By ▲ 1.00 (4.19%)
TELE 7.60 Increased By ▲ 0.31 (4.25%)
TPLP 13.11 Decreased By ▼ -0.82 (-5.89%)
TRG 55.19 Increased By ▲ 0.75 (1.38%)
UNITY 8.37 Decreased By ▼ -0.24 (-2.79%)
WTL 1.19 Increased By ▲ 0.17 (16.67%)
مارکٹس

امریکی پابندیوں کے باوجود چینی یونیورسٹی نے اینویڈیا کے ایچ 200 چپس خرید لیے

  • یہ یونیورسٹی چین کے دفاعی شعبے سے وابستہ سات جامعات کے گروپ میں شامل ہے اور 2001 سے امریکی تجارتی پابندیوں کی فہرست میں موجود ہے
شائع اپ ڈیٹ

چین کی ایک ایسی یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ امریکی برآمدی پابندیوں کے باوجود اینویڈیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) چپس خرید لیے، جس کے مبینہ طور پر چینی فوج سے گہرے روابط ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خریداری کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود چین کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی روکنے کی کوششوں میں خامیاں موجود ہیں۔

نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی نے 21 اکتوبر کے خریداری ریکارڈ کے مطابق 874,700 یوآن، یعنی تقریباً 123,000 ڈالر میں دو ایچ 200 چپس خریدے۔ یہ چپس براہِ راست اینویڈیا کے بجائے چینی کمپنی شانشی بوسوان نیٹ ورک ٹیکنالوجی سے حاصل کیے گئے۔

یہ یونیورسٹی چین کے دفاعی شعبے سے وابستہ سات جامعات کے گروپ میں شامل ہے اور 2001 سے امریکی تجارتی پابندیوں کی فہرست میں موجود ہے۔ امریکا نے 2019 میں اس پر پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے جدید امریکی ٹیکنالوجی کی برآمد کے لائسنس عموماً مسترد کرنے کی پالیسی اختیار کی تھی۔

خریداری کے ریکارڈ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یونیورسٹی نے رواں سال چینی کمپنیوں سے سرورز کے ذریعے ایچ 200، اے 100 اور اے 800 چپس کی کمپیوٹنگ صلاحیت کرائے پر حاصل کی۔

رائٹرز کے مطابق چین کی متعدد جامعات اور تحقیقی ادارے مقامی کمپنیوں کے ذریعے امریکی پابندیوں کے شکار اینویڈیا چپس یا ان پر مبنی کمپیوٹنگ خدمات حاصل کر رہے ہیں۔

امریکی قانون سازوں کو خدشہ ہے کہ ان چپس سے چین کو ہتھیاروں کی تیاری، انٹیلی جنس تجزیے اور فوجی جدیدکاری میں مدد مل سکتی ہے۔ اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کو بھی چین کو چپس کی فروخت پر پابندیاں نرم کرنے کی حمایت کے باعث امریکی قانون سازوں کی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

Comments

200 حروف