کھیل
راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے
- پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا
راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے ہیں۔
کھیل کے اختتام پر کامیندو مینڈس 40 دھننجیا ڈی سلوا 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ثاقب خان نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، طیب عارف نے 57، عرفات منہاس نے 52، محمد طحہ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔


Comments