ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.66 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید مضبوط ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.66 روپے پر بند ہوئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 276.67 روپے پر بند ہوئی تھی۔
امریکی حصص بازار میں شدید مندی کے بعد جمعہ کو ڈالر بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رہا جبکہ سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے لیے جاپانی ین اور امریکی ٹریژری بانڈز کا رخ کرلیا، جس سے بانڈز کے منافع میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
جاپانی ین ڈالر کے مقابلے میں 0.2 فیصد مضبوط ہوکر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح 157.40 پر پہنچا، تاہم بعد میں اس کی قدر میں کچھ کمی ہوئی۔ سوئس فرانک بھی ڈالر کے مقابلے میں 0.2 فیصد مستحکم ہوا، جبکہ ڈالر انڈیکس 101.55 پر تقریباً بغیر تبدیلی کے رہا۔
امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈز کا منافع کم ہوکر 4.84 فیصد پر آگیا، جو 10 ستمبر کے بعد کم ترین سطح کے قریب ہے۔ دو سالہ بانڈز کا منافع بھی 10 بیسس پوائنٹس کمی سے 4.47 فیصد ہوگیا۔
سرمایہ کاروں کی توجہ جمعے کو جاری ہونے والی امریکی نان فارم پے رولز رپورٹ پر مرکوز ہے، جس سے امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود سے متعلق پالیسی کے اشارے ملنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب یورو ڈالر کے مقابلے میں 1.1222 ڈالر پر مستحکم رہا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.1 فیصد اضافے سے 1.3457 ڈالر پر پہنچ گیا۔


Comments