BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Decreased By (-1.15%)
KSE100 Increased By (0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.05%)
BAFL 58.30 Increased By ▲ 0.53 (0.92%)
BIPL 23.26 Increased By ▲ 0.11 (0.48%)
BOP 28.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.88%)
CNERGY 12.28 Decreased By ▼ -1.36 (-9.97%)
DFML 15.07 Decreased By ▼ -0.34 (-2.21%)
DGKC 182.36 Increased By ▲ 4.21 (2.36%)
FABL 92.50 Increased By ▲ 1.10 (1.2%)
FCCL 53.81 Increased By ▲ 1.53 (2.93%)
FFL 12.80 Decreased By ▼ -0.10 (-0.78%)
GGL 18.11 Decreased By ▼ -0.90 (-4.73%)
HBL 285.17 Decreased By ▼ -6.38 (-2.19%)
HUBC 195.28 Increased By ▲ 2.10 (1.09%)
HUMNL 8.48 Decreased By ▼ -0.09 (-1.05%)
KEL 5.64 Decreased By ▼ -0.15 (-2.59%)
LOTCHEM 23.55 Decreased By ▼ -0.34 (-1.42%)
MLCF 91.96 Increased By ▲ 1.45 (1.6%)
OGDC 301.68 Decreased By ▼ -5.10 (-1.66%)
PAEL 31.81 Decreased By ▼ -0.52 (-1.61%)
PIBTL 12.78 Decreased By ▼ -0.15 (-1.16%)
PIOC 235.63 Increased By ▲ 2.49 (1.07%)
PPL 212.06 Decreased By ▼ -1.87 (-0.87%)
PRL 87.26 Decreased By ▼ -9.70 (-10%)
SNGP 90.01 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
SSGC 22.86 Increased By ▲ 0.33 (1.46%)
TELE 6.44 Decreased By ▼ -0.28 (-4.17%)
TPLP 12.16 Decreased By ▼ -0.44 (-3.49%)
TRG 51.87 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
UNITY 7.61 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
WTL 0.94 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

جنوبی افریقی ٹیسٹ اسکواڈ میں بیٹرز ٹونی ڈی زورزی اور زبیر حمزہ کی واپسی

  • بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان، لونگی اینگیڈی انجری کے باعث باہر
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے بلے باز ٹونی ڈی زورزی اور زبیر حمزہ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، تاہم فاسٹ بولر لونگی اینگیڈی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ٹونی ڈی زورزی ہیم اسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہو گئے ہیں، جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ جنوبی افریقہ نے یہ سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔ زبیر حمزہ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2024ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ وہ اب تک آٹھ ٹیسٹ میچوں میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

فاسٹ بولر اینرک نورکیا بھی گروئن انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اسکواڈ میں واپس آ گئے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولنگ اٹیک میں ڈین پیٹرسن اور کگیسو ربادا کے علاوہ آل راؤنڈرز کوربن بوش، مارکو یانسن اور ویان ملڈر بھی شامل ہیں۔

لونگی اینگیڈی کی ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث انہیں انتخاب کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ 2016ء کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کوچ شکری کونراڈ نے کہا ہے کہ روایتی طور پر ہائی ویلڈ کے میدانوں کی پچز فاسٹ بولرز کو رفتار اور باؤنس فراہم کرتی ہیں، تاہم حالیہ عرصے میں وانڈرز اسٹیڈیم کی پچ پر اسپن بولرز کو بھی مدد ملتی دیکھی گئی ہے۔ ان کے مطابق اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کے فاسٹ بولنگ کے شعبے پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

پہلا ٹیسٹ 15 سے 19 نومبر تک جوہانسبرگ کے وانڈرز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک پریٹوریا کے سنچورین پارک میں ہوگا۔

جنوبی افریقی اسکواڈ: ٹیمبا باووما (کپتان)، مارکس ایکرمین، میتھیو بریٹزکے، کوربن بوش، ٹونی ڈی زورزی، سائمن ہارمر، زبیر حمزہ، مارکو یانسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ویان ملڈر، اینرک نورکیا، ڈین پیٹرسن، کگیسو ربادا اور ریان ریکلٹن۔

Comments

200 حروف