BR100 Increased By (0.25%)
BR30 Decreased By (-0.16%)
KSE100 Increased By (0.21%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.07 (0.12%)
BIPL 23.54 Increased By ▲ 0.23 (0.99%)
BOP 27.70 Increased By ▲ 0.19 (0.69%)
CNERGY 12.97 Increased By ▲ 0.25 (1.97%)
DFML 15.70 Decreased By ▼ -0.18 (-1.13%)
DGKC 182.60 Decreased By ▼ -0.70 (-0.38%)
FABL 90.75 Increased By ▲ 0.05 (0.06%)
FCCL 52.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.23%)
FFL 13.00 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
GGL 19.60 Decreased By ▼ -0.06 (-0.31%)
HBL 284.99 Increased By ▲ 0.37 (0.13%)
HUBC 188.79 Increased By ▲ 0.17 (0.09%)
HUMNL 8.20 Increased By ▲ 0.09 (1.11%)
KEL 5.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 23.15 Increased By ▲ 0.22 (0.96%)
MLCF 90.45 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 302.00 Decreased By ▼ -0.46 (-0.15%)
PAEL 32.85 Increased By ▲ 0.10 (0.31%)
PIBTL 13.16 Decreased By ▼ -0.05 (-0.38%)
PIOC 233.50 Increased By ▲ 6.22 (2.74%)
PPL 215.30 Increased By ▲ 0.03 (0.01%)
PRL 96.13 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
SNGP 90.45 Increased By ▲ 0.25 (0.28%)
SSGC 22.84 Increased By ▲ 0.12 (0.53%)
TELE 6.75 Increased By ▲ 0.04 (0.6%)
TPLP 11.55 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
TRG 53.60 Decreased By ▼ -1.11 (-2.03%)
UNITY 7.75 Increased By ▲ 0.03 (0.39%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
پاکستان

مسئلہ کشمیر پر تاریخ، قانون، مذہب اور جغرافیہ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

  • امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
شائع اپ ڈیٹ

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی قومی شناخت اور وقار کا حصہ ہے، جبکہ تاریخ، قانون، مذہب، معاشرت، آبادیات، جغرافیہ اور معیشت سمیت تمام پہلو پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ماضی، حال اور مستقبل میں پاکستان اپنے مؤقف سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔

امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج کی جموں و کشمیر میں مداخلت تاریخ کا ایک المناک باب ہے، جس کے اثرات آج بھی علاقائی امن سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے تقسیم ہند کے مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف علاقے میں قدم رکھا۔

رضوان سعید شیخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت پر قومی اتفاق رائے موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ لندن، واشنگٹن، نیویارک، جدہ اور برسلز سمیت اہم عالمی مراکز میں موجود پاکستانی اور کشمیری برادری مسئلہ کشمیر پر ہم آہنگ مؤقف کے ساتھ عالمی برادری تک اپنی آواز پہنچائے۔

سفیر نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے متعین کردہ قانونی دائرے سے باہر نکلنا مقصد سے انحراف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی قومی شناخت کا نامکمل باب ہے، جس سے روگردانی ممکن نہیں، اور اپنی اصل و بنیاد سے منہ نہیں موڑا جاسکتا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات اور انسانی حقوق کی صورتحال پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

تقریب سے فاؤنڈیشن فار امریکن سیکیورٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر علی رضا عنار، دی کامن گراؤنڈز آف یو ایس اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ڈسکور پاکستان ٹی وی کے صدر ذوالفقار علی کاظمی، جبکہ اٹارنی، مصنف اور پالیسی تجزیہ کار مواحد حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے اکتوبر 1947 کے واقعات اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ انسانی و سیاسی صورتحال کے تاریخی، قانونی اور سیاسی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

اختتامی کلمات میں سفیر پاکستان نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے مشکلات اور جبر کا سامنا کررہے ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ کی متقاضی ہے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی پر تمام مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

200 حروف