BR100 Decreased By (-1%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-1.02%)
BAFL 55.51 Increased By ▲ 0.30 (0.54%)
BIPL 23.97 Decreased By ▼ -0.20 (-0.83%)
BOP 27.30 Decreased By ▼ -0.62 (-2.22%)
CNERGY 12.40 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
DFML 15.79 Decreased By ▼ -0.39 (-2.41%)
DGKC 175.58 Decreased By ▼ -2.63 (-1.48%)
FABL 90.01 Decreased By ▼ -0.40 (-0.44%)
FCCL 49.65 Decreased By ▼ -0.37 (-0.74%)
FFL 13.36 Decreased By ▼ -0.27 (-1.98%)
GGL 18.69 Decreased By ▼ -0.26 (-1.37%)
HBL 283.26 Decreased By ▼ -2.49 (-0.87%)
HUBC 187.86 Decreased By ▼ -2.78 (-1.46%)
HUMNL 8.05 Decreased By ▼ -0.24 (-2.9%)
KEL 5.55 Decreased By ▼ -0.08 (-1.42%)
LOTCHEM 23.04 Decreased By ▼ -0.89 (-3.72%)
MLCF 86.63 Decreased By ▼ -0.91 (-1.04%)
OGDC 298.12 Decreased By ▼ -2.38 (-0.79%)
PAEL 32.05 Decreased By ▼ -0.72 (-2.2%)
PIBTL 12.55 Decreased By ▼ -0.31 (-2.41%)
PIOC 224.17 Decreased By ▼ -3.51 (-1.54%)
PPL 210.17 Decreased By ▼ -4.03 (-1.88%)
PRL 94.52 Decreased By ▼ -0.60 (-0.63%)
SNGP 90.13 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
SSGC 22.52 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.66 Decreased By ▼ -0.08 (-1.19%)
TPLP 11.51 Increased By ▲ 0.23 (2.04%)
TRG 52.54 Decreased By ▼ -2.19 (-4%)
UNITY 7.62 Decreased By ▼ -0.07 (-0.91%)
WTL 0.89 Decreased By ▼ -0.01 (-1.11%)
مارکٹس

نیسلے پاکستان اور لمز کے زیر اہتمام "ری جنریٹو ایگری کلچر: لیڈنگ دی نیسلے وے'' کے عنوان سے ایگزیکٹو ٹریننگ پروگرام کا آغاز

  • سید بابر علی فانڈیشن کے اشتراک سے شروع کیے گئے تربیتی و سرٹیفکیشن پروگرام کا مقصد پاکستان میں ری جنریٹو زراعت اور مضبوط غذائی نظام کے فروغ کے لیے قیادت تیار کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

نیسلے پاکستان ، لمز کے راوزنگ ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ سینٹر اور سید بابر علی فائونڈیشن نے ری جنریٹو ایگری کلچر: لیڈنگ دی نیسلے وے کے عنوان سے ایگزیکٹو ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ پروگرام کا مقصد نیسلے پاکستان کے خوراک کے پائیدار نظام، ماحولیاتی تحفظ اور پاکستان میں زرعی خوشحالی کیلئے عزم کے مطابق ری جنریٹو زراعت میں علم و آگاہی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

ری جنریٹو ایگری کلچر: لیڈنگ دی نیسلے وے ٹریننگ پروگرام میں سال میں دو بیجز کو زمین کی زرخیزی ، پانی کے تحفظ اور فصلوں کی غذائیت، توانائی کی بچت، کاربن کے اخراج میں کمی اور زرعی معشیت سمیت ری جنریٹو زراعت کے بارے میں بھرپور آگاہی فراہم کی جائے گی۔ ٹریننگ پروگرام میں ری جنریٹو زراعت کے فروغ کے لیے موثر قیادت کی تیاری ، اختراعی سوچ کی ترغیب اور ایگری انٹرینورشپ کی حوصلہ افزائی پر بھی توجہ دی جائے گی تاکہ کاشتکاری کو زیادہ منافع بخش بنانے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو جدت کے ذریعے زرعی شعبے میں مثبت تبدیلی لانے کے قابل بنایا جاسکے۔

سید بابر علی کی زندگی اور خدمات کے 100 سال مکمل ہونے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شروع کیے گئے اس پروگرام کو نیسلے پاکستان، لمز اور سید بابر علی فانڈیشن کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کی تقریب کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی۔ یہ اقدام سید بابر علی کی قائدانہ صلاحیتوں، سماجی خدمات اور اعلیٰ معیارِ کی میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔

جیسن آوانسینا، سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر، نیسلے پاکستان نے کہا ’’نیسلے پاکستان میں ہم مقامی ضروریات کو بہترین عالمی طریقوں سے ہم آہنگ کرنے اور ویلیو چین میں صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ پروگرام مشترکہ مفاہمت کے فروغ اور باشعور افراد کے نیٹ ورک کی تیاری کیلئے ایک موقع ہے جو ری جنریٹو زراعت کے فروغ کیلئے قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے دنیا بھر میں بڑی زرعی معیشتوں کے ساتھ پاکستان کی مسابقت کو برقرار رکھ سکیں۔ نیسلے کیلئے یہ پروگرام ہماری زرعی ویلیو چین میں مشترکہ قدر کی تخلیق کا ایک موقع ہے۔‘‘

سید بابر علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’میرا ہمیشہ یہ یقین رہا ہے کہ تعلیم کی حقیقی قدروقیمت اس بات میں ہے کہ ہم آنے والی نسلوں میں کیا منتقل کرتے ہیں۔ زراعت ملک کیلئے سب سے اہم شعبوں میں سے ایک ہے ۔ اس شعبہ کو درپیش چیلنجز تقاضا کرتے ہیں کہ ہم نئی نسل کی قیادت کو علم و آگاہی سے آراستہ کریں۔ ری جنریٹو زراعت کا اس تبدیلی میں اہم کردار ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ پروگرام پاکستان کے مستقبل کے لیے نہایت اہم شعبے پر توجہ دے رہا ہے اور ایسے افراد کی تربیت پر سرمایہ کاری کر رہا ہے جو زراعت کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

لمز کے پرووسٹ ڈاکٹر طارق ایم جدون نے کہا ’’یہ پروگرام شرکا کیلئے نظریے کے علاوہ سائنسی علم، کاروباری تقاضوں اور عملی تجربات سے استفادہ کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ زمین کی زرخیزی، پانی کا موثر استعمال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور زرعی معیشت جیسے موضوعات کے ذریعے شرکا ری جنریٹو زراعت کے مربوط نظام کو سمجھ سکیں گے کہ ان اصولوں کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر کیسے نافذ کیاجا سکتا ہے۔

نیسلے پاکستان اپنی زرعی ویلیو چین مین ری جنریٹو زراعت کو فروغ دے رہا ہے۔100سے زائد کسان پہلے پنجاب میں ری جنریٹو زراعت سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔نیسلے پاکستان 2030تک ری جنریٹو زرعی طریقوں کو اختیار کرکے 50فیصد اہم اجزا کسانوں سے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو ری جنریٹو غذائی نظام کو فروغ دینے اور 2050 تک گرین ہائوس گیس کے اخراج کو صفر تک لانے کے ہدف کے حصول کا حصہ ہے۔

پروگرام چار سال کی مدت کیلئے شروع کیا گیا ہے جس کے دوران ہر سال دو تربیتی سیشن منعقد کیے جائیں گے اور ہر سیشن میں 25 افراد شریک ہوں گے۔ تربیت کے طریقہ کار میں لمز کے راوزنگ ایگزیکٹو ڈیویلپمنٹ سینٹر میں تین روزہ کلاس روم سیشن اور ایک روزہ عملی تربیت شامل ہے تاکہ شرکا کو علمی معلومات کے ساتھ زرعی شعبے کے زمینی حقائق کو سمجھنے کا موقع بھی مل سکے۔

یہ اقدام نیسلے پاکستان کے اقوام متحدہ کے ایس ڈی جیز بالخصوص موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق ایس ڈی جی 13، کرہ ارض پر زندگی سے متعلق ایس ڈی جی15اور اہداف کیلئے شراکت داریوں سے متعلق ایس ڈی جی17 سے عزم سے ہم آہنگ ہے۔

Comments

200 حروف