BR100 Decreased By (-1.41%)
BR30 Decreased By (-1.5%)
KSE100 Decreased By (-1.01%)
KSE30 Decreased By (-1.38%)
BAFL 55.30 Decreased By ▼ -0.28 (-0.5%)
BIPL 24.33 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 28.06 Decreased By ▼ -0.17 (-0.6%)
CNERGY 12.28 Decreased By ▼ -0.24 (-1.92%)
DFML 16.25 Increased By ▲ 0.28 (1.75%)
DGKC 177.86 Decreased By ▼ -4.31 (-2.37%)
FABL 90.45 Decreased By ▼ -0.67 (-0.74%)
FCCL 49.90 Decreased By ▼ -1.40 (-2.73%)
FFL 13.75 Decreased By ▼ -0.19 (-1.36%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.26 (-1.35%)
HBL 286.02 Decreased By ▼ -6.25 (-2.14%)
HUBC 190.50 Decreased By ▼ -4.39 (-2.25%)
HUMNL 8.37 Decreased By ▼ -0.29 (-3.35%)
KEL 5.60 Decreased By ▼ -0.13 (-2.27%)
LOTCHEM 24.17 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 87.80 Decreased By ▼ -2.05 (-2.28%)
OGDC 299.12 Decreased By ▼ -3.93 (-1.3%)
PAEL 32.81 Decreased By ▼ -0.26 (-0.79%)
PIBTL 12.88 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
PIOC 228.00 Decreased By ▼ -4.31 (-1.86%)
PPL 214.28 Decreased By ▼ -2.39 (-1.1%)
PRL 94.10 Decreased By ▼ -5.78 (-5.79%)
SNGP 90.75 Decreased By ▼ -1.08 (-1.18%)
SSGC 22.60 Decreased By ▼ -0.61 (-2.63%)
TELE 6.86 Decreased By ▼ -0.12 (-1.72%)
TPLP 11.15 Decreased By ▼ -0.26 (-2.28%)
TRG 55.95 Decreased By ▼ -0.88 (-1.55%)
UNITY 7.69 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
WTL 0.92 Decreased By ▼ -0.01 (-1.08%)
مارکٹس

نورا ای وی کی الیکٹرک گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان، نرخ 29 لاکھ روپے تک مقرر

  • کمپنی کے مطابق 4,000 واٹ موٹر اور 9.1 کلوواٹ آور ایل ایف پی بیٹری والی ای 30 ایکو کی قیمت 18 لاکھ 99 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

نورا ای وی نے اپنی الیکٹرک گاڑیوں ای 30، نیو اور میٹرو کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے، جس کی قیمتیں 19 لاکھ سے 29 لاکھ روپے کے درمیان تک ہیں۔

20 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ قیمتوں کے سرکلر کے مطابق، چیف کمرشل آفیسر محمد عاصم رشید نے تمام ڈیلرز کو نئی قیمتوں سے آگاہ کیا۔ یہ قیمتیں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے علاوہ ہیں۔

کمپنی کے مطابق 4,000 واٹ موٹر اور 9.1 کلوواٹ آور ایل ایف پی بیٹری والی ای 30 ایکو کی قیمت 18 لاکھ 99 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی دعویٰ کردہ ڈرائیونگ رینج 120 کلومیٹر ہے۔ اسی موٹر اور بیٹری کی حامل ای 30 ایکو آر ای ای وی کی قیمت 20 لاکھ 49 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے، جس کی رینج 250 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

اسی طرح 4,000 واٹ موٹر اور 15.1 کلوواٹ آور بیٹری والی ای 30 ایکو پلس کی قیمت 20 لاکھ 99 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی رینج 180 کلومیٹر ہے۔ ای 30 ایکو پلس آر ای ای وی کی قیمت 22 لاکھ 49 ہزار 999 روپے ہے، جس کی رینج 300 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

کمپنی نے 4,000 واٹ موٹر اور 23.1 کلوواٹ آور بیٹری والی نیو کمفرٹ کی قیمت 24 لاکھ 99 ہزار 999 روپے مقرر کی ہے، جبکہ اس کی ڈرائیونگ رینج 280 کلومیٹر ہے۔ 7,000 واٹ موٹر اور 23.1 کلوواٹ آور بیٹری والی میٹرو ڈیلکس کی قیمت 28 لاکھ 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے، جس کی رینج 250 کلومیٹر ہے۔

سرکلر کے مطابق قیمتیں عارضی ہیں اور پیشگی اطلاع کے بغیر تبدیل کی جاسکتی ہیں۔ انوائسنگ کے وقت نافذ قیمت حتمی ہوگی، جبکہ ٹرانسپورٹ، دورانِ ترسیل انشورنس اور دیگر قابلِ اطلاق اخراجات ان قیمتوں میں شامل نہیں ہیں۔

کمپنی نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی فراہمی پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی۔ حکومتی مالیاتی و ٹیرف پالیسیوں میں تبدیلی، روپے کی قدر میں کمی یا زرمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین کو برداشت کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ نورا ای وی نے رواں سال کے آغاز میں پاکستان کی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھا تھا۔ کمپنی کے مطابق یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑی ہے جس میں بیٹری تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Comments

200 حروف