ڈنمارک کے دو کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، لازیو نے یووینٹس کو 3-0 سے ہرا دیا
- ماریو گیلا نے 57ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے اٹلانٹا کی واپسی کے امکانات بظاہر ختم کردیے
اطالوی فٹ بال لیگ سیری اے میں لازیو نے ڈنمارک کے کھلاڑیوں اولیور پرووسٹگارڈ اور گستاو ایزاکسن کے گولز کی بدولت یووینٹس کو 3-0 سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے بعد لازیو 19 پوائنٹس کے ساتھ انٹر میلان کے ہم پلہ ہوکر لیگ میں سرفہرست آگیا ہے۔
لازیو کی جانب سے پرووسٹگارڈ نے 37ویں منٹ میں میٹیا زاکانی کے کراس پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ ایزاکسن نے 66ویں منٹ میں دوسرا گول کیا، جبکہ فیسايو ڈیلی باشیرو نے 89 ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے فتح یقینی بنادی۔ شکست کے باعث یووینٹس کے شائقین نے آخری سیٹی تک اپنی ٹیم کے خلاف نعرے بازی کی۔
انٹر میلان نے ہفتے کو بولونیا کو 3-1 سے شکست دے کر رواں سیزن میں ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھا۔
دوسری جانب اے سی میلان نے اٹلانٹا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرادیا۔ گونکالو راموس نے 24 ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کیا، جبکہ ایڈرین رابیو نے وقفے سے قبل برتری دگنی کردی۔ ماریو گیلا نے 57ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔
اٹلانٹا نے واپسی کی کوشش کرتے ہوئے گیانلوکا گائیتانو کے ذریعے 66ویں اور نیکولا کرستوویچ کے ذریعے 81ویں منٹ میں گول کیے، تاہم میلان نے برتری برقرار رکھی۔
ادھر کومو نے فیورینٹینا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر 3-1 سے شکست دی۔ سات میچوں میں صرف چار پوائنٹس کے ساتھ فیورینٹینا پوائنٹس ٹیبل پر نیچے سے دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ کومو 14 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔


Comments