انٹر میامی نے مسلسل تیسری مرتبہ میجر لیگ ساکر کے پلے آف میں جگہ بنا لی۔
میامی فلوریڈا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان انٹر میامی نے نیویارک سٹی ایف سی کو دو ، صفر سے شکست دے کر مسلسل تیسرے سیزن میں پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
جرمن کھلاڑی جرمان برٹرامے نے 20ویں منٹ میں گول کرکے انٹر میامی کو برتری دلائی، پہلے ہاف کے اضافی وقت میں روڈریگو ڈی پال نے لیونل میسی کے پاس پر گول داغ کر برتری دگنی کر دی۔
اس کامیابی کے بعد انٹر میامی کی ایسٹرن کانفرنس میں 52 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیویارک سٹی ایف سی 33 پوائنٹس کے ساتھ مشکلات سے دوچار ہے۔


Comments