جیتی ہوئی ٹرافیاں واپس نہیں لی جانی چاہئیں، لوئس اینریکے کی سٹی کے حق میں آواز
- منگل کو سٹی کے خلاف پی ایس جی کے چیمپئنز لیگ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں لوئس اینریکے سے فیصلے کے بارے میں سوال کیا گیا
پیرس سینٹ جرمین کے کوچ لوئس اینریکے نے کہا کہ مانچسٹر سٹی اپنی جیتی ہوئی ٹرافیوں کا مستحق تھا اور اسے یہ ٹرافیاں اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے، حالانکہ اس انگلش کلب کو پریمیئر لیگ کے مالی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد پابندیوں کا سامنا ہے۔
پریمیئر لیگ کے مطابق سٹی نے آمدنی بڑھا چڑھا کر دکھانے اور اخراجات کو 90 کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ کم ظاہر کرنے کے لیے “جعلی” کمرشل معاہدے استعمال کیے۔ سٹی نے پورے مقدمے کے دوران کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے اور فیصلے کے خلاف اپیل بھی کر دی ہے۔ اسے جرمانے، پوائنٹس میں کٹوتی، ریلیگیشن، اور ممکنہ طور پر اپنی ٹرافیوں سے محروم کیے جانے جیسی سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے۔
چیمپئنز لیگ میں سٹی کے خلاف پی ایس جی کے میچ سے قبل فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر لوئس اینریکے نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ جب آپ یہ خبر سنتے ہیں تو سب سے پہلے حیرت ہوتی ہے، لیکن میرے خیال میں ہمیں کارروائی کا احترام کرنا چاہیے اور حتمی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔


Comments