BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 55.19 Increased By ▲ 0.15 (0.27%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 28.82 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
CNERGY 12.29 Decreased By ▼ -0.12 (-0.97%)
DFML 16.23 Decreased By ▼ -0.10 (-0.61%)
DGKC 181.88 Increased By ▲ 0.76 (0.42%)
FABL 91.39 Decreased By ▼ -0.63 (-0.68%)
FCCL 51.78 Increased By ▲ 0.74 (1.45%)
FFL 13.93 Increased By ▲ 0.14 (1.02%)
GGL 18.06 Decreased By ▼ -0.88 (-4.65%)
HBL 286.95 Decreased By ▼ -3.31 (-1.14%)
HUBC 192.48 Decreased By ▼ -1.04 (-0.54%)
HUMNL 9.40 Increased By ▲ 0.27 (2.96%)
KEL 5.85 Decreased By ▼ -0.04 (-0.68%)
LOTCHEM 26.06 Decreased By ▼ -0.24 (-0.91%)
MLCF 90.06 Increased By ▲ 0.67 (0.75%)
OGDC 298.96 Decreased By ▼ -1.43 (-0.48%)
PAEL 33.50 Increased By ▲ 0.20 (0.6%)
PIBTL 13.77 Increased By ▲ 0.16 (1.18%)
PIOC 230.47 Decreased By ▼ -0.69 (-0.3%)
PPL 217.43 Increased By ▲ 0.40 (0.18%)
PRL 93.19 Decreased By ▼ -0.26 (-0.28%)
SNGP 89.73 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
SSGC 22.58 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.63%)
TRG 53.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.19%)
UNITY 8.68 Increased By ▲ 1.00 (13.02%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.01 (-1.03%)
مارکٹس

اسٹیٹ بینک کی خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں سے چینی کی برآمدات روکنے کی ہدایت

  • مرکزی بینک کی پنجاب اور سندھ میں قائم اہل شوگر ملوں کو چینی کی برآمدی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے منگل کو کمرشل بینکوں کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں قائم شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی برآمدات اس وقت تک روک دی جائیں، جب تک صوبائی انتظامیہ بیرونِ ملک چینی فروخت کرنے کی توثیق نہیں کردیتی۔

مرکزی بینک نے ’2 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد سے متعلق نظرثانی شدہ ہدایات‘ کے عنوان سے جاری سرکلر میں کمرشل بینکوں سے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں قائم اہل شوگر ملوں کی چینی کی برآمدی کارروائیوں پر عمل درآمد کیا جائے، کیونکہ دونوں صوبائی حکومتوں نے اپنے اپنے صوبوں میں قائم شوگر ملوں کے نظرثانی شدہ کوٹے کی توثیق کردی ہے۔

سرکلر کے مطابق، ’’حکومتِ پنجاب اور حکومتِ سندھ نے اپنے اپنے صوبوں میں قائم شوگر ملوں کے نظرثانی شدہ کوٹے کی توثیق کردی ہے، تاہم حکومتِ خیبر پختونخوا کی توثیق تاحال موصول نہیں ہوئی۔ چنانچہ مجاز ڈیلر (کمرشل بینک) قابلِ اطلاق شرائط کے تحت پنجاب اور سندھ کی اہل شوگر ملوں کو ان کے نظرثانی شدہ کوٹے کے مطابق برآمدی کارروائیاں کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔‘‘

سرکلر میں مزید کہا گیا کہ ’’حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے نظرثانی شدہ کوٹے کی توثیق موصول ہونے پر وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق (ایم این ایف ایس آر) کے ذریعے اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔ اس تصدیق کے بعد مجاز ڈیلر خیبر پختونخوا میں قائم اہل شوگر ملوں کی برآمدی کارروائیاں آگے بڑھا سکیں گے۔‘‘

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے 9 اکتوبر 2026ء کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) سے موصول ہونے والے صوبہ وار اور شوگر مل وار نظرثانی شدہ برآمدی کوٹے سے آگاہ کیا تھا، جس میں تین شوگر ملوں کے ناموں کی تصحیح بھی شامل تھی۔

اس سے قبل ستمبر 2026ء میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بعض شرائط کے ساتھ 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ ای سی سی کے فیصلے کی وفاقی کابینہ نے بھی توثیق کردی تھی۔

Comments

200 حروف