BR100 Increased By (0.13%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 24.76 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 29.80 Increased By ▲ 0.08 (0.27%)
CNERGY 12.73 Decreased By ▼ -0.20 (-1.55%)
DFML 16.97 Increased By ▲ 0.06 (0.35%)
DGKC 186.25 Decreased By ▼ -0.72 (-0.39%)
FABL 93.38 Decreased By ▼ -0.15 (-0.16%)
FCCL 52.16 Increased By ▲ 0.31 (0.6%)
FFL 14.00 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.73 Increased By ▲ 0.47 (2.44%)
HBL 302.02 Decreased By ▼ -0.81 (-0.27%)
HUBC 200.49 Decreased By ▼ -0.84 (-0.42%)
HUMNL 9.32 Increased By ▲ 0.05 (0.54%)
KEL 6.04 Increased By ▲ 0.45 (8.05%)
LOTCHEM 25.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.51%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -0.39 (-0.43%)
OGDC 315.91 Decreased By ▼ -1.14 (-0.36%)
PAEL 34.06 Increased By ▲ 0.08 (0.24%)
PIBTL 13.51 Decreased By ▼ -0.06 (-0.44%)
PIOC 236.45 Decreased By ▼ -0.19 (-0.08%)
PPL 220.29 Decreased By ▼ -0.83 (-0.38%)
PRL 94.32 Decreased By ▼ -0.06 (-0.06%)
SNGP 90.99 Increased By ▲ 0.30 (0.33%)
SSGC 23.17 Increased By ▲ 0.10 (0.43%)
TELE 7.28 Increased By ▲ 0.04 (0.55%)
TPLP 11.90 Increased By ▲ 0.16 (1.36%)
TRG 56.49 Increased By ▲ 1.15 (2.08%)
UNITY 7.72 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.02 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی پیش قدمی جاری رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.02 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کومقامی کرنسی 277.05 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قدر میں کمی رہی جبکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کے ستمبر کے اجلاس کی روداد اور مرکزی بینک کے حکام کے بیانات کے منتظر ہیں تاکہ شرح سود میں ممکنہ اضافے کے بارے میں اشارے مل سکیں۔

ڈالر انڈیکس 0.03 فیصد اضافے سے 101.94 ہوگیا، تاہم گزشتہ سیشن میں یہ 0.27 فیصد گر گیا تھا۔ یورو 0.08 فیصد کم ہوکر 1.1249 ڈالر، جاپانی ین 0.19 فیصد کم ہوکر 158.43 فی ڈالر جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.08 فیصد کمی سے 1.3262 ڈالر پر آگیا۔

امریکی فیڈ نے 15 اور 16 ستمبر کے اجلاس میں مہنگائی سے نمٹنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا تھا۔ تاہم حالیہ کمزور افراط زر اور روزگار کے اعدادوشمار کے بعد فیڈ حکام کے بیانات میں شرح سود مزید بڑھانے کی عجلت نسبتاً کم دکھائی دے رہی ہے۔

Comments

200 حروف