BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

گڈز ٹرانسپورٹرز کا 10 اکتوبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

  • یہ اعلان ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو اپنے چارٹر آف ڈیمانڈز منظور کرنے کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے 10 اکتوبر 2026 سے ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری بیان میں ٹرانسپورٹرز نے احتجاج اور دھرنوں کے دوران مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے کنٹینرز اور گاڑیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے متاثرہ مالکان کو 20 ہزار سے 35 ہزار روپے تک معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

ٹرانسپورٹرز نے حکام سے مطالبہ کیا کہ سیلز ٹیکس انوائسز کی بنیاد پر سڑکوں پر روکی جانے والی گاڑیوں پر غیر ضروری جرمانے اور مبینہ ہراساں کیے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

انہوں نے ملک بھر میں آپریٹنگ اخراجات میں مسلسل اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے ڈیزل کی قیمتوں میں فوری اور خاطر خواہ کمی کا بھی مطالبہ کیا۔

ٹرانسپورٹ رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گزشتہ ہڑتالوں اور مذاکرات کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید بحران سے دوچار ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر 10 اکتوبر 2026 سے قبل ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو ملک بھر میں تجارتی سامان کی نقل و حرکت مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔

Comments

200 حروف