کاروبار اور معیشت
طلعت محمود کراچی چیمبر کے صدر منتخب
- کراچی چیمبر کے 65ویں سالانہ اجلاس عام میں نئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے 65ویں سالانہ اجلاس عام میں سال 2026-28 کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب کرلیا گیا۔
طلعت محمود کو صدر، اسلم پکھالی کو سینئر نائب صدر اور عاطف جمیل الرحمٰن کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔
چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) زبیر موتی والا، محمد جاوید بلوانی، جنید میکڈا اور دیگر رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداران اور منیجنگ کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد دی۔


Comments