لاہور کی رائل لیدر انڈسٹریز لمیٹڈ کے محمد اعظم پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (سنٹرل) کے سال 2026-28 کے لیے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات حال ہی میں منعقد ہوئےجس میں کراچی کے متین برادرز کے محمد شفیع سینئر وائس چیئرمین جبکہ ملتان کی کے ٹی ایم لیدر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے محمد مہر علی دو سالہ مدت کے لیے بالترتیب وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔
نو منتخب مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی میں کراچی کے محمود برادرز کے ابرار احمد، بمبل لیدر کے اعجاز احمد شیخ، سیالکوٹ کے لیدر ولیج کے فرید احمد، کراچی کے نووا لیدرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے عرفان اقبال، قصور کے ریاض ٹینریز کے محمد اشفاق، کراچی کے رشید احمد اینڈ سنز کے شوکت علی، لاہور کے توحید انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے طاہر، قصور کے چاولہ ٹینریز کے تنویر اسلم چاولہ اور کراچی کے خاص انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے شیخ ثاقب سعید مسعود شامل ہیں۔
ایسوسی ایٹ ممبران میں کراچی کے مدینہ اوسس کے فاروق احمد شیخ، ساہیوال کے اے ایم کیمیکل ٹریڈرز کے محمد سیف اللہ طاہر، کراچی کے پرفیکٹ گلوز مینوفیکچررز کے زاہد انور اور لاہور کے پین ایشیا انٹرنیشنل کے شیخ محمد شفیع کمیٹی کے لیے منتخب ہوئے۔


Comments